ٹوکیو: نسان موٹر نے عالمی سطح پر اپنے 20 ہزار ملازمین فارغ کرنے پر غور کررہی ہے جو زیادہ تر یورپ اور ترقی پذیر ممالک سے ہیں، جیسا کہ جاپانی آٹومیکر کو گاڑیوں کی فروخت کی بحالی میں مشکل کا سامنا ہے۔
غیرملکی خبررساں ایجنسی کیوڈو کے مطابق ممکنہ نوکریوں کی تعداد میں کٹوتی اس وقت سامنے آئی ہے جب نسان آئندہ ہفتے اپنی تازہ وسط مدتی حکمت عملی کا اعلان کرنے کی تیاری کررہی ہے،کمپنی کے منافع میں گزشتہ تین سال سے کمی آئی ہے۔ تاہم، کمپنی نے کیوڈو کی رپورٹ پر جواب دینے سے گریز کیا ہے۔
آٹومیکر نے کہا کہ گزشتہ سال جولائی میں انہوں نے اپنے 12500 ملازمین کو فارغ کیا جو انکی 140000 ورک فورس کا 10 فیصد ہیں۔ اگر نسان اس اعدادوشمار میں اضافہ کرتا ہے تو وہ 2009 کے معاشی بحران کے دوران 20 ہزار ملازمتوں کے مقابلے میں ہو گی۔
حتیٰ کہ کورونا وائرس بحران سے قبل نسان کی فروخت اور منافع میں کمی آگئی تھی اور یہ نقد رقم کے ذریعے ہوا جس کی وجہ عہدے سے ہٹائے جانے والے رہنما کارلوس گوسن کے ذریعے جارحانہ توسیع کے منصوبے کو روکنے کے لیے مجبور ہو گئی۔