سنگاپور 75 فیصد معاشی سرگرمیاں بحال کر نے کا اعلان

515

سنگاپور: سنگاپور کورونا وائرس کے باعث عائد کردہ پابندیاں رفتہ رفتہ ختم کرنے کا منصوبہ رکھتا ہے۔ غیر ضروری کمپنیاں اور سکول سات اپریل سے بند ہیں۔

سنگاپور کے ایک سرکاری عہدیدار کا کہنا ہے کہ بیشتر کاروباری سرگرمیاں دو جون سے بحال کی جا سکیں گی، تاہم انہوں نے کاروباری اداروں پر زور دیا کہ وہ جائے کاروبار پر اپنی سرگرمیاں کم سے کم رکھیں اور جہاں تک ممکن ہو عملے سے گھر پر رہتے ہوئے کام کرائیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ریستورانوں اور خوردہ فروشوں کو کاروبار بحال کرنے کی اجازت دینے کے بارے میں کوئی بھی فیصلہ دو جون کے تقریباً چار ہفتے بعد کیا جائے گا۔سکول بھی دو جون سے دوبارہ کھل جائیں گے۔ بعض گریڈز کے طلبا ہفتہ وار بنیادوں پر کبھی سکول میں اور کبھی گھر پر تعلیم حاصل کریں گے۔

باہر آنے جانے پر پابندیاں برقرار رہیں گی تاہم لوگوں کو روز مرہ کی ضروری اشیا خریدنے، ورزش کرنے اور کام پر جانے کے لیے گھر سے نکلنے کی اجازت ہو گی۔ باہر جاتے وقت لوگوں کو چہرے پر ماسک پہننا ہوں گے۔

سنگاپور میں کورونا وائرس متاثرین کی تعداد 28 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے لیکن حالیہ عرصے میں نئے متاثرین کی شرح کم ہو رہی ہے۔ غیر ملکی تعمیراتی کارکنوں کے ہوسٹلوں میں انفیکشن کے کلسٹرز یعنی بڑی تعداد کی تصدیق ہوئی ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here