کراچی : سونے کی قیمت کو پر لگ گئے، سنہری دھات عالمی منڈی میں سستی پاکستان میں مزید مہنگی ہوگئی
ملک بھر کے صرافہ بازاروں میں 24 قیراط سونے کی قیمت 50 روپے اضافے کیساتھ 95 ہزار 850 روپے ہوگئی، گزشتہ روز یہ قیمت 95 ہزار 800 روپے تھی۔
کراچی صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت بھی 43 روپے اضافے کیساتھ 82 ہزار 176 روپے ہوگئی ہے۔
یہ بھی پڑھیے:
وینزویلا سے درآمد شدہ سونا ایران سمگل کر نے کا انکشاف
بھارت نے ملائیشین پام آئل کی خریداری دوبارہ شروع کر دی
ٹی آر جی پاکستان کا امریکی ٹیلی کام کمپنی کیساتھ 5 سالہ معاہدہ طے پاگیا
چاندی کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی اور وہ 1 ہزار 40 روپے کی سطح پر برقرار ہے جبکہ دس گرام چاندی کی قیمت بھی 891.63 روپے کی سطح پر مستحکم ہے۔
تاہم بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کے دام 17 ڈالر کمی کے بعد 1 ہزار 733 روپے ہوگئی ہے۔