ٹی آر جی پاکستان کا امریکی ٹیلی کام کمپنی کیساتھ 5 سالہ معاہدہ طے پاگیا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ابھی یہ واضح نہیں کہ کمپنی اس معاہدے سے کتنا کمائے گی کیونکہ اس کا دارومدار خدمات اور ٹیلی کام کمپنی کے گاہکوں کے حجم پر ہے۔

897

کراچی : ٹی آر جی پاکستان لمیٹڈ کی انٹرپرائز سافٹ وئیر انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی ذیلی کمپنی کا امریکی ٹیلی کام کمپنی کیساتھ پانچ سالہ پے فار پرفارمنس معاہدہ طے پا گیا۔

اس بات کا اعلان کمپنی کی جانب سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو جاری بیان میں کیا گیا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ اسکی ذیلی کمپنی اس معاہدے سے کتنا کمائے گی کیونکہ اس بات کا دارومدار متعدد معاملات پر ہوتا ہے جن کا تعلق اس چیز سے ہے کہ فراہم کی جانے والی خدمات تمام ممکنہ فیسیں حاصل کرپائے گی یا نہیں۔

یہ بھی پڑھیے:

امریکا میں متعدد مستحکم کاروباری اداروں کا ہزاروں ملازمین کو نکالنے کا اعلان

مالی سال 2020 کی پہلی سہ ماہی میں جاز ٹیلی کام کو 2.09 ارب ڈالر آمدن

آئی ایم ایف نے پاکستان سمیت 76 ممالک کے قرضے ایک سال کیلئے منجمد کردئیے

مزید برآں یہ بھی کہ فیسوں پر ٹیلی کمیونیکیشن سروس فراہم کرنے والی کمپنی کے گاہکوں کا حجم کتنا اثر انداز ہوتا ہے۔

نوٹس میں کہا گیا ہے کہ ان شرائط کی بنا پر حاصل ہونے والی فیسیں کمپنی کے موجودہ ریونیو کے لیے بہت اہمیت کی حامل ہونگی۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ٹی آر جی اپنی دو دیگر کمپنیوں کے لیے کمائی کے متبادل ذرائع ڈھونڈ رہی ہے اور اس مقصد کے لیے اس نے مالیاتی مشیروں کی خدمات بھی حاصل کرلی ہیں۔

ان کمائی کے متبادل ذرائع میں امریکی مارکیٹ میں قدم رکھنا بھی شامل ہے۔

 تاہم کمپنی کا پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو یہ بھی بتانا تھا کہ موجودہ عالمی معاشی حالات میں ایسے کسی اقدام کی کامیابی بارے یقین سے کچھ نہیں کہا جاسکتا۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here