کراچی: بنک الحبیب نے حبیب ایسٹ مینجمنٹ لمیٹڈ کو تمام ملکیتی حقوق کیساتھ حاصل کرلیا۔
اس بات کا اعلان بنک کی جانب سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو جاری بیان میں کیا گیا جس میں کہا گیا کہ حبیب ایسٹ مینجمنٹ لمیٹڈ کو اسٹیٹ بنک آف پاکستان، سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان اور بنک کے شئیر ہولڈرز سے 14 مئی 2020 کو ہونے والے اجلاس میں باضابطہ منظوری کے بعد حاصل کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیے:
کورونا کے باعث جی 20 ممالک کی معیشت 4 فیصد سکڑ جائے گی: موڈیز
کورونا بحران کے باعث دنیا کی دوسری قدیم ترین ائیرلائن دیوالیہ ہو گئی
ٹویٹر کا ملازمین کو ہمیشہ گھروں سے کام کی اجازت دینے کا فیصلہ
بیان میں مزید کہا گیا کہ بنک الحبیب ایسٹ مینجمنٹ کے تیس فیصد حصص کا پہلے ہی مالک تھا اور اسکے تمام شئیرز کے حصول کے لیے اس نے شئیر ہولڈرز کو7.25 روپے فی حصص کے حساب سے 15 کروڑ 22 لاکھ 50 ہزار روپے کی ادائیگی کی۔
بیان میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو آگاہ کیا گیا کہ حبیب ایسٹ مینجمنٹ لمیٹڈ کو ایس ای سی پی کی ہدایت کے مطابق بنانے کےلیے اس میں 45 کروڑ روپے شامل کرنے کی بھی باضابطہ منظوری حاصل کرلی گئی ہے۔