کورونا وائرس، ہربل ادویات میں استعمال ہونے والی اجناس کے کاشتکاروں کی آمدن 50 فیصد متاثر 

703

اسلام آباد: کورونا وائرس کی وباء کے باعث اسپغول، اجوائن اور السی وغیرہ ہربل ادویات میں استعمال ہونے والی اجناس کے کاشتکاروں کو نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

ملک کے مختلف حصوں کے کاشتکار آبپاشی کے پانی اور دیگر مسائل کے باعث روایتی فصلوں کی بجائے غیر روایتی فصلوں کی کاشتکاری سے آمدنی حاصل کرتے ہیں۔

بیسک ڈویلپمنٹ فاؤنڈیشن (بی ڈی ایف) کے حکام نے کہا ہے کہ وباء سے قبل ہربل ادویات میں استعمال ہونے والی اجناس کی کاشت سے مناسب آمدنی ہو رہی تھی تاہم وباء کے بعد اسپغول، اجوائن اور السی سمیت دیگر اجناس کی قیمت میں 30 تا 50 فیصد کمی کی وجہ سے کاشتکار طبقہ متاثر ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وباء کی وجہ سے ایک طرف زرعی مداخل میں اضافہ جبکہ پیداوار کی قیمت میں کمی کے باعث کاشتکاروں کی آمدنی متاثر ہوئی ہے۔

انہوں نے ارباب اختیار سے درخواست کی کہ روایتی فصلوں کی طرح غیر روایتی فصلیں کاشتت کرنے والے کاشتکار طبقہ کیلئے بھی مراعات کا اعلان کیا جائے تاکہ ہربل ادویات کی مقامی ضرورت کی تکمیل اور برآمدات سے زرمبادلہ کے حصول کو یقینی بنایا جا سکے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here