کورونا وائرس، دنیا بھر میں 6 کروڑ افراد انتہائی غربت میں چلے جائیں گے، ورلڈ بینک کا انتباہ

705

واشنگٹن: ورلڈ بینک کے صدر ڈیوڈ میلپاس نے خبردار کیا ہے کہ کورونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں 60 ملین افراد غربت کی انتہا کو پہنچ جائیں گے۔

برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق ورلڈ بینک کے صدر نے گزشتہ روز کہا کہ کورونا وائرس کے باعث رواں سال عالمی معیشت 5 فیصد تک سکڑنے کا امکان ہے جبکہ دنیا بھر میں پہلے ہی لاکھوں لوگوں کی ملازمتیں ختم اور کاروبار بند ہو گئے ہیں اور لاکھوں زندگیوں کو نقصان اور صحت کی دیکھ بھال کے نظام دباؤ کا شکار ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: 

کورونا بحران سے عالمی معیشت کو 8.8 کھرب ڈالر نقصان ہو سکتا ہے’

کورونا بحران کے عالمی معیشت پر منفی اثرات سے متعلق اقوام متحدہ کی رپورٹ میں کیا ہے؟

کورونا وائرس ، کساد بازاری سے ایشیاء میں ایک کروڑسے زائد لوگ خط غربت سے نیچے چلے جائیں گے: رپورٹ

انہوں نے کہا کہ ہمارے اندازے کے مطابق دنیا بھر میں 6 کروڑ تک لوگ غربت کی انتہا کو پہنچ جائیں گے جس سے گزشتہ 3 سال کے دوران غربت کے خاتمے کے لیے کی گئی پیش رفت متاثر ہوئی ہے۔

ورلڈ بینک نے انتہائی غربت کو ان الفاظ میں بیان کیا ہے کہ ایک شخص ہر روز 1.90 ڈالر سے بھی کم پر زندگی گزارے گا۔

انہوں نے کہا کہ ورلڈ بینک قابل قدر وسائل فراہم کر رہا ہے جو ناکافی ہیں لیکن اس کے ساتھ ساتھ کمرشل قرض دہندگان کو بھی قرضوں میں ریلیف میں تیزی لانے کی ضرورت ہے جو ابھی تک غریب ترین ممالک سے بھی قرض واپس لے رہے ہیں۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here