اسلام آباد: قومی ایئر لائن پی آئی اے نے عید کی خوشیوں کو دوبالا کرنے کیلئے اپنی تمام اندرون ملک پروازوں پر سامان کی حد 20 کلو فی مسافر سے بڑھا کر 35 کلو کردی ہے۔
ترجمان پی آئی اے کی طرف سے جاری اعلامیہ کے مطابق اب مسافر عید کی چھٹیوں کے دوران زیادہ سامان لے جا سکیں گے۔
ترجمان کے مطابق پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹو افسر ایئر مارشل ارشد ملک نے کہا ہے کہ زیادہ سامان لے جانے کی حد بڑھانا ہم وطنوں کو عید کی خوشیوں کو بڑھانے کیلئے پی آئی اے کی طرف سے تحفہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ پاکستان پر وہ اپنا خصوصی رحم و کرم کرے۔