جدہ: سعودی عرب کی معروف تعمیراتی فرم بن لادن کے ملازمین کی تعداد لاکھوں میں ہے جن میں ہزاروں پاکستانی بھی شامل ہیں تاہم کوروناوائرس کی وباء کے باعث بن لادن گروپ نے ہزاروں ملازمین کی ملازمتیں ختم کر دی ہیں۔
کمپنی نے ہزاروں ملازمین کی تنخواہیں 25 فیصد کم کر دی ہیں جبکہ ملازمین کی ایک بڑی تعداد کو لمبے عرصے کیلئے بغیر تنخواہ کے چھٹیاں دے دی گئی ہیں۔
ذرائع ابلاغ کے مطابق اس فیصلے کا مقصد کمپنی کو کورونا وبا کے باعث ہونے والے مالی خسارے سے بچانا ہے۔ ملازمین کی تنخواہیں گھٹانے، ملازمتیں ختم کرنے اور بلا تنخواہ رخصت دینے سے بن لادن کے اخراجات میں 50 فیصد تک کمی ہو گی۔
تعمیراتی فرم نے رمضان المبارک کے دوران پچاس ہزار ملازمین کے کام کے اوقات گھٹا دیئے ہیں جس کے باعث ان ملازمین کو 25 فیصد کم تنخواہ دی جائے گی۔