اسلام آباد: جاپانی ریل کمپنیاں پاکستان ریلوے میں سرمایہ کاری میں دلچسپی رکھتی ہیں۔
ایسا پاکستان کے لیے جاپان کے سفیر Matsuda Kuninori نے وزیر ریلوے شیخ رشید سے ملاقات میں بتایا۔
ان کا کہنا تھا کہ انکے ملک کی ریل کمپنیاں پاکستان ریلوے کو تکنیکی مدد اور حفاظتی اقدامات کی مد میں مدد فراہم کرنے میں دلچسپی رکھتی ہیں۔
یہ بھی پڑھیے :
16 ٹرینیں نجی شعبے کے حوالے، پاکستان ریلوے کا منصوبہ حتمی مرحلے میں داخل
جاپان میں پانچ سال بعد کساد بازاری، جی ڈی پی میں 3.4 فیصد کی کمی
کورونا بحران، گڈانی میں سکریپ جہازوں کو توڑنے کی صنعت بند، 15 ہزار مزدور بے روزگار
وزر ریلوے شیخ رشید احمد کا اس موقع پر کہنا تھا کہ جاپان کا ریل کا نظام بہترین ہے اور جاپانی کمپنیوں کی جانب سے مدد کی فراہمی سے پاکستان ریلوے کا نظام نہ صرف جدید بنایا جاسکے گا بلکہ اس سے محکمے کی کارکردگی بھی بہتر ہوگی۔
ملاقات میں پاکستان ریلوے کے کے ترقیاتی منصوبوں اور کورونا وائرس سے بچاؤ کے اقدامات پر بھی بات چیت ہوئی۔
وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ عید الفطر پر لوگوں کو سہولت کی فراہمی کے لیے پاکستان ریلویز نے محدود آپریشن کا آغاز کیا ہے مگر مسافروں سے التماس ہے کہ وہ مہلک کورونا وائرس سے اپنی اور دوسروں کی حفاظت کے لیے احتیاط کا دامن ہر گز نہ چھوڑیں۔