فارماسیوٹیکل کمپنی جی ایس کے نے زینٹیک مصنوعات کی مینوفیکچرنگ روک دی

851

لاہور: فارماسیوٹیکل کمپنی گلیکسوسمتھ کلائن (جی ایس کے) پاکستان لمیٹڈ نے پاکستان سٹاک ایکسچینج کو آگاہ کیا ہے کہ ان کی کمپنی نے رینی ٹڈائن برینڈ (Ranitidine brand (Zantac کی مینوفیکچرنگ اور سپلائی کو معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

جی ایس کے نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ یورپین میڈیسن ایجنسی (ای ایم اے) کی منظور کردہ رینی ٹڈائن کے متبادل ادویات دستیاب ہیں۔

یہ بھی پڑھیے:

6 سے 8 ہفتوں میں کورونا وائرس سے بچاؤ کی دوا پاکستان میں بننا شروع ہوجائے گی، ڈاکٹر ظفر مرزا

وفاقی کابینہ کی جانب سے فروری 2019 سے ضروری ادویات کی منظوری کے لیے زیرِالتوا ہے، ڈریپ

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ (زینٹک) رینی ٹڈائن میں (N-nitrosodimethylamine) ملنے پر نیشنل ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی کے حکام نے کمپنی سے رابطہ کیا تھا جس کے بعد کمپنی نے رضاکارانہ طور پر تمام ادویات فارمیسیوں سے واپس منگوا لی تھی جن میں مذکورہ اجزاء پائے جانے کا انکشاف ہوا تھا۔

کمپنی کے مطابق زینٹک پروڈکٹس ملک بھر سے واپس منگوائی گئیں، اس کے علاوہ کمپنی ریگولیٹری حکام کے سوالات کے جوابات دیتی رہی اور ان کے خدشات دور کرنے کیلئے اپنا کردار کرتی رہی ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here