وزیراعظم عمران خان نے کورونا وائرس کی وباءکے باعث بے روزگار ہونے والے افراد کےلئے احساس ایمرجنسی کیش فراہمی پروگرام کا اجرا کردیا ہے ۔
پیر کو اس حوالے سے خصوصی تقریب منعقد کی گئی۔ وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے تخفیف غربت وسماجی تحفظ ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے وزیراعظم کو پروگرام سے متعلق بریفنگ دی۔
اس موقع پر وزیراعظم نے بے روزگار ہونے والے افراد سے ان کے مسائل دریافت کئے اور ان مسائل کے حل کیلئے انہیں بھرپور مدد اور تعاون کا یقین دلایا۔
یہ بھی پڑھیے:
مخیر حضرات کو مستحقین تک رسائی کیلئے ”احساس راشن پورٹل“ کا اجراء
کورونا، سٹیٹ بنک نے ہسپتالوں کی خصوصی فنانسنگ کی حد بڑھا دی
کورونا وائرس بحران کے بعد ٹڈی دل پاکستان کا دوسرا بڑا مسئلہ ہے، وزیراعظم عمران خان
کورونا ریلیف فنڈ کے تحت اب تک3 ارب روپے سے زائد فنڈ اکھٹے ہو چکے ہیں۔ وزیراعظم کی ہدایات کے مطابق اس فنڈ میں عطیہ کئے جانے والے ہر ایک روپے پر حکومت 4 روپے اپنی طرف سے دے گی۔
کورونا ریلیف فنڈ میں عطیات اور اس فنڈ سے رقوم کا اجراءمکمل شفافیت سے کیا جا رہا ہے۔ اس ضمن میں فنڈ کی تمام تفصیلات ویب سائٹ پر دیکھی جا سکتی ہیں