کورونا ، پی آئی اے نے اپنے ملازمین کا اسپیشل کوٹہ معطل کردیا

وبا کے دنوں میں ائیرلائن بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کو واپس لانے میں مصروف، اندرون و بیرون ملک محدود پروزوں میں حفاظتی اقدامات کے باعث محدود نشستوں کی وجہ سے ملازمین کو ڈسکاؤنٹ کی سہولت عارضی طور پر معطل کردی گئی

808

لاہور: پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز نے کورونا کے دنوں میں اپنے ملازمین کے لیے سپیشل ڈسکاؤنٹ کوٹہ معطل کردیا ہے۔

ایسا وبا کے دنوں میں محدود پروازوں میں حفاظتی اقدامات کے پیش نظر محدود نشستوں کی وجہ سے کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیے:

کورونا، برطانیہ کے امیر ترین افراد کی فہرست میں پاکستانی نژاد سر انور پرویز کی تنزلی

کورونا بحران، آئرش ائیرلائن کا تین ہزار ملازمین کو برطرف کرنے کا فیصلہ

کورونا وائرس، برٹش ائیرویز کا 36 ہزار ملازمین معطل کرنے کا فیصلہ

ائیر لائن کے جاری کردہ سرکولر میں کہا گیا ہے کہ اسکی جانب سے حکومت پاکستان کے دیے گئے ایس او پیز کے تحت اندرون و بیرون ملک خصوصی پروازیں چلائی جا رہی ہیں۔

ملازمین کا ڈسکاؤنٹ کوٹہ معطل کرنے کے علاوہ قومی ائیر لائن نے اچھی سیل پر ٹریول ایجنٹس کو اعزازی ٹکٹیں دینے کا عمل بھی معطل کردیا ہے۔

 قومی ائیر لائن کی جانب سے کورونا وائرس کے باعث بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کا سلسلہ جاری ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here