پنجاب، خیبرپختونخوا کے فلور ملز مالکان کا ہڑتال کا اعلان

فوڈ اتھارٹی نے اوپن مارکیٹ سے گندم خریداری سے روک دیا، حکومت زبردستی اٹھا کر لے جا رہی ہے: فلور ملز ایسوسی ایشن

640

لاہور: پنجاب میں فلور ملز مالکان نے فوڈ اتھارٹی کی جانب سے چھاپوں کے خلاف احتجاج کے طور پر ہرتال کرنے کا اعلان کر دیا۔

ملز مالکان کو شکایت ہے کہ فوڈ اتھارٹی نے فلور ملز کو اوپن مارکیٹ سے گندم کی خریداری سے روک دیا ہے جس کی وجہ سے ان کے پاس گندم کی قلت پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔

مالکان کے مطابق انہیں آئندہ 72 گھنٹوں تک کیلئے گندم گوداموں رکھنا ہوتی ہے تاہم اب 24 سے 48 گھنٹوں کیلئے بھی وافر مقدار میں گندم ان کے پاس موجود نہیں ہے۔

فلور ملز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عاصم رضآ نے کہا کہ فلور ملز ان کے گھر ہیں اور حکومت ان کی چار دیواری کا تقدس پامال کر رہی ہے، اسے برداشت نہیں کیا جائے گا، حکومت زبردستی گندم اٹھا کر لے جا رہی ہے۔

اس سے قبل ہفتے کو فلور ملز ایسوسی ایشن نے 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 20 روپے اضافہ کر دیا تھا جس کے بعد یہ 805 روپے کی بجائے 825 روپے کا ہو گیا تھا، اس کا جواز ایسوسی ایشن نے مہنگی گندم خریدنے کو قرار دیا تھا۔

دوسری جانب خیبر پختونخوا فلور ملز ایسو سی ایشن کے چیئرمین محمد اقبال نے بھی کل سے ہڑتال کا اعلان کردیا۔ ان کا کہنا ہے کہ پنجاب سے خیبر پختونخوا کو ایک ماہ سے گندم کی فراہمی بند ہے، گندم کی ترسیل پر پابندی کے خلاف احتجاجاً ہڑتال کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا کی 180 فلور ملز کل سے ہڑتال کریں گی۔

اُدھر فلور ملز ایسوسی ایشن نے سیکرٹری فوڈ کی جانب سے مزاکرات کی دعوت مسترد کردی ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here