اسلام آباد: وفاقی حکومت کی جانب سے طارق ہدیٰ کو بطور کسٹمز آپریشن کا ممبر تعینات کیے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کے ایک رکن کے دوست کی جانب سے طارق ہدی کو ممبر کسٹمز آپریشن بنانے کے لیے لابنگ کی جارہی ہے۔
واضح رہے کہ طارق ہدیٰ کو کامرس ڈویژن سے ان کے محکمے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) میں واپس بھجوا دیا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیے:
ماہرین کا تمباکو کی صنعت پر ٹیکس بڑھانے کا مطالبہ
کورونا وائرس سے انشورنس کی عالمی صنعت کو 203 ارب ڈالرنقصان کا خدشہ
سعودی عرب، پاکستانی ورکرز کی واپسی کیلئے سعودی ایئرلائن مفت استعمال کرنے کی پیشکش
اس حوالے سے جاری کردہ نوٹی فکیشن میں کہا گیا کہ ’’سید محمد طارق ہدیٰ جوکہ پاکستان کسمٹز سروس کے بی ایس – 2 کے ملازم ہیں کے پاس اس وقت کامرس ڈویژن کے ایڈیشنل سیکرٹری کے علاوہ چئیرمین سٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن لمیٹڈ کا اضافی چارج بھی ہے انھیں فوری طور پر اور اگلے احکامات تک اپنے محکمے فیڈرل بورڈ آف ریونیو میں واپس بھیجا جاتا ہے‘‘۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ ایک ایسے وقت میں جب وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر بھارت سے ادویات کی درآمد کی تحقیقات کر رہے ہیں طارق ہدی کو انکے محکمے میں واپس بجوانا کئی سوالات کو جنم دے رہا ہے کیونکہ وزارت تجارت میں رہتے ہوئے طارق ہدی کے پاس درآمد اور برآمد کا پورٹ فولیو تھا۔