سیلز ٹیکس کی ادائیگی، فیڈرل ایکسائز ریٹرن اور فارم ایچ داخل کرنے کی مدت میں مزید توسیع

622

اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے سیلز ٹیکس کی ادائیگی، فیڈرل ایکسائز ریٹرن اور فارم ایچ داخل کرنے کی مدت میں مزید توسیع کر دی۔

ایف بی آر کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق مارچ 2020ء کیلئے سیلز ٹیکس کی ادائیگی کی آخری تاریخ  میں 27 مئی 2020ء تک توسیع کردی گئی ہے، اسی طرح فیڈرل ایکسایزریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں 30 مئی 2020ء تک کی توسیع کردی گئی ہے۔

ایف بی آر نے ایک اور نوٹیفیکشن کے ذریعہ جولائی 2019ء سے لیکر دسمبر2019 تک کی مدت کیلئے فارم ایچ جمع کرانے کی آخری تاریخ میں 30 جون 2020 ء تک کی توسیع کردی ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here