موڈیز کی جانب سے پاکستان کی ریٹنگ کم کرنے کی بازگشت، وزارت خزانہ کی تردید

عالمی ریٹنگ ایجنسی کی جانب سے جی 20 ممالک کے قرضوں پر رعایت کے پروگرام کے درخواست کنندہ کی کریڈٹ ریٹنگ کم کرنے پر غور، پاکستان اقدام کے زیر اثر نہیں آئے گا، وزارت خزانہ کی وضاحت

639

کراچی : عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی بی تھری ریٹنگ کم کرنے پر غور شروع کردیا۔

ایسا حکومت پاکستان کی جانب سے کورونا کے باعث جی 20 ممالک سے دو طرفہ قرضوں میں رعایت کی درخواست کے نتیجے میں ہوا ہے۔

 تفصیلات کے مطابق عالمی ریٹنگ ایجنسی پاکستان کے تیسرے انٹرنیشنل سکوک بانڈز کی بی تھری ریٹنگ کم کرنے کے حوالے سے غورکر رہی ہے۔

تاہم پاکستان کے بی اے تھری لوکل کرنسی بونڈ اور ڈیپازٹ سیلنگز کی ریٹنگ میں کوئی تبدیلی نہیں کی جائے گی اس کے علاوہ بی ٹو فارن کرنسی بونڈ اور سی اے اے ون فارن کرنسی بونڈ سیلنگ کی ریٹنگ بھی برقرار رہے گی۔

مزید برآں شارٹ ٹرم فارن کرنسی بونڈ اور ڈپازٹ سیلنگز کو بھی نہیں چھیڑا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیے:

قرضے کی قسط موخر کرنے کیلئے پاکستان کی جی 20 ممالک کو باضابطہ درخواست

آئی ایم ایف کا ہنگامی قرض پاکستان کے مالیاتی خطرات کو کم کرے گا: موڈیز

کورونا کے باعث جی 20 ممالک کی معیشت 4 فیصد سکڑ جائے گی: موڈیز

موڈیز کے اقدام پر اسٹیٹ بنک کا ردِ عمل

 موڈیز کی جانب سے پاکستان کی ریٹنگ کم کرنے کی خبروں پر مرکزی بنک کا کہنا تھا کہ ایسا ملک کی پالیسی، اصول و ضوابط یا آؤٹ لک کی وجہ سے نہیں ہورہا بلکہ عالمی ریٹنگ ایجنسی کی جانب سے تو ان تمام چیزوں کو سراہا گیا ہے۔

مرکزی بنک کا مزید کہنا تھا کہ اس اقدام کا صرف پاکستان سے تعلق نہیں بلکہ اس کا تعلق ان تمام ممالک سے ہے جن کا جی 20 ممالک کی جانب سے قرضوں میں رعایت کے پروگرام میں شمولیت کا امکان ہے۔

 وزارت خزانہ کی تردید

وزارت خزانہ کا اس معاملے پر کہنا ہے کہ موڈیز کی جانب سے 14مئی کو ریٹنگ کم کرنے کے اقدام میں پاکستان کو شامل نہیں کیا گیا۔

جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ عالمی ایجنسی کی جانب سے ریٹنگ میں کمی صرف اسی وقت ہوگی جب جی 20 ممالک کی جانب سے قرضوں میں رعایت کے پروگرام میں نجی شعبے کے قرض خواہوں کو شامل کیا جائے گا۔

وزارت خزانہ نے وضاحت کی کہ موڈیز کے علم میں ہے کہ پاکستان کی جانب سے نجی شعبے کے قرض خواہوں کے قرضوں پر رعایت کی کوئی درخواست نہیں دی گئی اورنہ اسکا ایسا  ارادہ ہے ۔

مزید برآں وبا کی وجہ سے پاکستان کے مالیاتی اداروں پر کوئی خاص اثر نہیں پڑا لہذا عالمی ایجنسی کی جانب سے پاکستان کی ریٹنگ کم کیے جانے کا کوئی امکان نہیں۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here