پانچ لاکھ قرض داروں کا سٹیٹ بنک کی ری شیڈولنگ سکیم سے استفادہ 

626

اسلام آباد: کورونا وائرس کے تناظرمیں سٹیٹ بنک کی جانب سے قرضوں کی اقساط اورری شیڈولنگ کی سکیم پر کامیابی سے عمل درآمد جاری ہے۔

سٹیٹ بنک آف پاکستان کے ترجمان نے ٹویٹر پرجاری پیغام میں کہا ہے کہ اس سکیم سے اب تک 5 لاکھ سے زائد قرض داروں نے سکیم سے استفادہ کیا ہے، ان قرض داروں کو اصل زرکی موخر ادائیگی کی سہولت دی گئی ہے جس کا کل حجم 370 ارب روپے ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ اس سکیم کے تحت 54 ارب روپے مالیت کے قرضوں کی ری سٹرکچرنگ یا ری شیڈولنگ کی گئی۔ اس وقت سٹیٹ بنک میں قرضوں کی موخرادائیگی وری شیڈولنگ کے ضمن میں 90 ہزار سے زائددرخواستیں زیرالتواء ہیں جن پرکام جاری ہے۔

ترجمان نے کہا کہ سکیم میں دلچسپی رکھنے والے لوگ تمام تفصیلات سٹیٹ بنک کی ویب سائیٹ پر دیکھ سکتے ہیں۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here