لاک ڈاؤن میں نرمی کے باعث کورونا کی واپسی کا ڈر، تیل کی قیمتیں پھر کم ہوگئیں

ممکنہ خطرے کے باعث جون اور جولائی کے لیے تیل کی قیمتیں کم ہوگئیں، پابندیوں میں نرمی کےباعث وبا کی ایسی لہر کا خطرہ ہے جسے قابو نہیں کیا جاسکے گا: ڈاکٹر انتھونی فاسی

850

نیو یارک: لاک ڈاؤن میں نرمی کے نتیجے میں کورونا وائرس کے دوبارہ سر اُٹھانے کے خدشے کے باعث تیل کی قیمتیں پھر گراوٹ کا شکار ہو گئیں۔

امریکی حکومت کے وبائی مرض کے ممتاز ماہر ڈاکٹرانتھونی فائوچی (Anthony Fauci) نے خبردار کیا ہے کہ لاک ڈاؤن میں نرمی کورونا کی دوسری لہر کو جنم دے سکتی ہے۔

 واضح رہے کہ امریکا تیل کا دوسرا بڑا استعمال کنندہ ہے اور ڈاکٹر فائوچی کے اس بیان کا اثر تیل کی منڈی پر منفی انداز میں پڑا جہاں امریکی ویسٹ ٹیکساس کی جون کی ڈلیوری کی قیمت 1.36 فیصد کم ہوکر 25.43 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیے:

خسارے کا شکار ہنڈا کورونا کے باعث مزید نقصان سے دوچار

کورونا بحران کی وجہ سے سعودی عرب کا جون میں تیل کی پیداوار میں مزید کمی کا فیصلہ

عالمی منڈی میں کم قیمتوں سے فائدہ اُٹھانے کےلیے تیل کی ایڈوانس درآمد پر غور

اسی طرح جولائی کے لیے برینٹ کی قیمت 1.4 فیصد کم ہوکر 29.56 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔

ڈاکٹر انتھونی کے بیان سے سعودی عرب کی جانب سے پیداوار مزید کم کرنے کے اعلان کے بعد تیل کی قیمتوں کے استحکام کی جانب سفر کو شدید دھچکا لگا ہے۔

ان کا لاک ڈاؤن ختم کرنے اور ممعیشت کا پہیہ دوبارہ چلانے کے خواہشمند صدر ڈونلڈ ٹرمپ  کو مخاطب کرکے کہنا تھا کہ ’’ایسا کرکے آپ مہلک وبا کی ایسی لہر پھوٹنے کا خطرہ مول لے رہے ہیں جسے آپ قابو نہیں کرسکیں گے‘‘۔

دوسری جانب برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ روز وائٹ ہاؤس میں نیوز کانفرنس کے دوران کورونا ٹاسک فورس کے اہم رکن ڈاکٹر اینتھونی فاؤچی کے لاک ڈاؤن جلد ختم کرنے سے متعلق انتباہ کرنے کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ انہیں بہت جلدی دوبارہ سکولوں کو کھولنے سے متعلق احتیاط برتنے بارے ڈاکٹر فاؤچی کی تجویز سے اختلاف ہے۔

امریکی صدر نے کہا کہ ڈاکٹر فاؤچی کی سکولوں کو جلد دوبارہ کھولنے کے بچوں کو لاحق خطرات اور رواں موسم خزاں میں سکھول کھلنے سے قبل ویکسین سے متعلق بیان اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ وہ ہر سمت میں کھیلنا چاہتے ہیں اور ان کا جواب میرے لیے حیران کن تھا کیونکہ یہ جواب صرف میر لیے تھا جو میرے لیے ناقابل قبول ہے خاص طور پر جب بات سکولوں سے متعلق ہو۔

انہوں نے کہا کہ صرف اس بات کو قبول کیا جائے گا کہ بڑی عمر کے استاد اور پروفیسرز کو مزید کچھ چھٹیاں دی جائیں کیونکہ یہ وباء بڑی عمر کے افراد پر حملہ کرتی ہے اور صحت پر حملہ کرتی ہے۔ کورونا وباء کے بچوں اور طلبہ کو متاثر کرنے کے بہت کم امکانات ہیں۔

واضح رہے کہ ڈاکٹر فاؤچی نے کانگریس کمیٹی سے کہا تھا کہ لاک ڈاؤن جلد کھولنے سے وائرس کے دوبارہ پھیلنے کا خطرہ ہوگا، آپ وباء پھیلائیں گے اور پھر اسے کنٹرول نہیں کرپائیں گے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here