کورونا بحران کے باعث دنیا کی دوسری قدیم ترین ائیرلائن دیوالیہ ہو گئی

برطانوی ائیر لائن ورجن اٹلانٹک کا 3 ہزار ، امریکی یونائیٹڈ ائیرلائنز کا 3 ہزار 450 ملازمین کو برطرف کرنے کا اعلان ، قطر ائیر نے بھی برطرفیوں سے خبردار کردیا

700

لندن، بو گو ٹا:عالمی وباکے باعث پیدا ہونے والے مالی بحران کے پیش نظر مختلف ممالک کی بین الاقوامی فضائی کمپنیوں نے ہزاروں ملازمین کو فارغ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

برطانوی ائیر لائن ورجن اٹلانٹک نے کورونا کی وبا کے باعث 3 ہزار سے زائد ملازمین کو فارغ کرنے کا اعلان کردیا ہے،  یہ تعداد کمپنی کے مجموعی ملازمین کا تقریباً ایک تہائی بنتی ہے حالانکہ اس سے قبل برٹش ائیر ویز نے بھی 12 ہزار ملازمین کو فارغ کرنے کا اعلان کیا تھا۔

ورجن اٹلانٹک انتظامیہ کاکہنا ہے کہ اس وقت کمپنی کے طیارے گراؤنڈ ہیں تاہم کمپنی کے مالی مستقبل کے تحفظ کے لیے ملازمین کو فارغ کرنا ضروری ہے  اس لیے ائیر لائن کو بحران سے نکالنے کے لیے ملازمین کی تعداد کم کرنا ہوگی۔

یہ بھی پڑھیے:

عالمی ائیرلائنز کو کورونا بحران سے 314 ارب ڈالر نقصان

پروازوں کی بندش سے ایوی ایشن اتھارٹی کو تین ارب کا نقصان، پی آئی اے کا سٹاف کو چھٹیاں دینے کا فیصلہ

کورونابحران: برٹش ائیرویز کا 12 ہزار، سکینڈے نیوین ائیرلائن کا 5 ہزار ملازمین برطرف کرنے کا فیصلہ، ائیربس کو اربوں کا خسارہ

دوسری جانب امریکی فضائی کمپنی یونائیٹڈ ائیر لائنز  اپنے 30 فیصد افسران کو فارغ کرے گی۔یونائیٹڈ ائیرلائنز انتظامیہ کا کہناہے کہ کمپنی 3 ہزار 450 ملازمین کو برطرف کر دے گی جب کہ 12 ہزار 250 پائلٹوں کو بھی جلد نکال دیا جائے گا۔

قطر ائیر ویز نے بھی اپنے عملے کو بڑے پیمانے پر برطرفی سے متعلق خبردار کر دیا ہے۔

ادھر لاطینی امریکی ملک کولمبیا کی ایئر لائن ایوانکا (avianca airline) جو کے دنیا کی دوسری سب سے بڑی ایئر لائن  بانڈ ادائیگی کی آخری تاریخ کو پورا کرنے میں ناکام رہی اور حکومت کی طرف سے اس کی امداد کی درخواست بھی جلد منظور نہ ہونے کے بعد ائیر لائن دیوالیہ پن کا شکار ہو گئی ہے۔

برطانوی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایوینکا کے چیف ایگزیکٹو انکو وین ڈیر ویرف نے کہا ہے کہ اگرچہ ایوانکا ائیر لائن کورونا وائرس پھیلنے سے پہلے ہی پہلے ہی کمزور تھی تاہم وائرس کی وجہ سے ائیر لائن کو 100 سالہ تاریخ کا سب سے مشکل بحران  درپیش ہے اور حکومت سے بیل آؤٹ کی امید کر رہی ہے۔

رپورٹ کے مطابق ایوانکا،کے ایل ایم کے بعد دنیا کی دوسری سب سے قدیم ترین کام کرنے والی ایئر لائن ہے جس پر 2019 ء میں 3 7ارب ڈالر قرض تھا ۔

ائیر لائن کے لیے صورت حال کورونا وائر س کی وباء پھیلنے کے مزید خراب ہو گئی کیونکہ ایوینکا نے مارچ کے آخر سے لے کر اب تک کوئی مسافر اڑان نہیں بھری  جس کے باعث ائیر لائن سے منسلک تقریبا 2000ملازمین بھی متاثر ہوئے ہیں۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here