کورونا بحران کی وجہ سے سعودی عرب کا جون میں تیل کی پیداوار میں مزید کمی کا فیصلہ

 اپریل میں اوپیک پلس معاہدے کی وجہ سے تیل کی یومیہ پیداوار میں 48 لاکھ بیرل کمی کی گئی تھی، جون میں سعودی عرب 58 لاکھ بیرل تیل یومیہ کم نکالے گا

697

ریاض:  سعودی عرب نے جون سے تیل کی پیداوار میں مزید کمی کا فیصلہ کیا ہے۔ وزارت توانائی نے آرامکو کویکم جون سے تیل کی پیداوار میں رضاکارانہ طور پر مزید یومیہ ایک ملین بیرل کمی کی ہدایت کی ہے۔ یہ فیصلہ رضاکارانہ بنیادوں پر کیا گیا ہے۔

 سعودی عرب نے اپریل میں اوپیک پلس معاہدے کے بموجب تیل کی یومیہ پیداوار میں 48 لاکھ بیرل کی کمی کی تھی۔ جون میں سعودی عرب 58 لاکھ بیرل تیل یومیہ کم نکالے گا۔  سعودی آرامکو نے وزارت توانائی کی ہدایت پر مئی میں بھی مقررہ ہدف سے کم ہی تیل نکالا تھا۔

سعودی وزارت توانائی کے ایک عہدیدار کا کہناہے کہ سعودی عرب نے تیل پیداوار میں مزید کمی کا رضاکارانہ فیصلہ اوپیک پلس معاہدے میں شامل ممالک کو تیل پیداوار میں مزید کمی کی ترغیب دینے کی غرض سے کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: 

بعض ممالک دھڑا دھڑ تیل کیوں ذخیرہ کر رہے ہیں؟

کورونا، سعودی عرب میں گزارہ الاؤنس ختم، ویلیو ایڈڈ ٹیکس 3 گنا بڑھانے کا فیصلہ

کورونا کے بعد چین کی برآمدات بڑھنے سے تیل کی قیمتوں کو بھی پر لگ گئے

عالمی منڈی میں کم قیمتوں سے فائدہ اُٹھانے کےلیے تیل کی ایڈوانس درآمد پر غور

ادھر سعودی عرب کی قومی آئل اینڈ گیس کمپنی آرامکو کے خالص منافع میں پہلی سہ ماہی کے دوران 25  فیصد کمی ہوئی جس کی وجہ لاک ڈاؤن کے باعث تیل کی طلب میں کمی اور  نرخوں میں کمی سے  آمدنی کم ہونا ہے۔

دو رجسٹرڈ فرموں کے مطابق کورونا لاک ڈاؤن کے باعث سعودی آرامکو کے تیل کی عالمی فروخت میں کمی ہوئی اس کے علاوہ بین الاقوامی مارکیٹ میں تیل کے نرخ گرنے سے اس کی آمدنی بھی کم ہوئی۔

جنوری سے مارچ کے عرصے میں آرامکو کا خالص منافع 62.5  ارب ریال (16.66 ارب ڈالر) رہا جو 2019 ء کی پہلی سہ ماہی کے خالص منافع 22.2  ارب ڈالر سے 25  فیصد کم ہے۔

دوسری جانب کورونا وائرس کی وبا کے دوران سماجی کفالت نظام میں شامل سعودی شہریوں کے لیے رمضان اعانت کے طور پر خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نےایک ارب 850 ملین ریال تقسیم کرنے کا حکم دیا ہے۔

سعودی خبررساں ادارے کے مطابق رمضان اعانت فنڈ سے فیملی کے سربراہ کو ایک ہزار اور فیملی ممبر کو500 ریال دیے جائیں گے۔

شاہ سلمان نے رمضان اعانت کی مد میں یہ خطیر رقم مقامی شہریوں کو پروقار زندگی گزارنے کے جذبے سے فراہم کی ہے۔رمضان کیآمد پر عام دنوں کے مقابلے میں فیملی اخراجات بڑھ جانے کی وجہ سے سماجی کفالت نظام میں شامل افراد کے لیے سپیشل رقم جاری کی گئی ہے۔

وزیر افرادی قوت و سماجی بہبود نے احمد الراجحی نے رمضان اعانت رقم کی منظوری پر شاہ سلمان بن عبدالعزیز کا شکریہ ادا کیا ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here