کوویڈ 19: عالمی اقدامات سے 1.6 ارب افراد کا روزگار متاثر

غیر روایتی معاشی شعبہ جات میں کام کرنے والے کارکنوں میں سے 52 فیصد کو غربت کے مسائل کا سامنا، متوسط آمدنی والے ممالک میں یہ شرح 21 فیصد ہے: آئی ایل او

575

اسلام آباد: انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن (آئی ایل او) نے کہا ہے کہ کوویڈ 19 کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے کئے گئے عالمی اقدامات سے 1.6 ارب افراد کا روزگار متاثر ہوا ہے۔

عالمی معیشت کے غیر روایتی شعبوں میں کام کرنے والے کارکنوں کی تعداد 2 ارب ہے۔ یہ کارکن چھوٹے کاروباروں سے وابستہ تھے جو کورونا کی عالمی وباء سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔

آئی ایل او نے اپنی ایک حالیہ رپورٹ میں کہا ہے کہ عالمی وباء کے باعث رہائش اور غذائی خدمات، مینو فیکچرنگ، ہول سیل اور ریٹیل کے کاروبار زیادہ متاثر ہوئے ہیں جبکہ شہری آبادی کے لئے غذائی اجناس پیدا کرنے والے 500 ملین سے زیادہ افراد بھی کوویڈ 19 کے متاثرین میں شامل ہیں۔

امیر ممالک میں غیر روایتی معاشی شعبہ جات میں کام کرنے والے کارکنوں میں سے 52 فیصد کو غربت کے مسائل کا سامنا ہے جبکہ متوسط آمدنی والے ممالک میں یہ شرح 21 فیصد ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 

کورونا بحران، اپریل میں 2 کروڑ 10 لاکھ امریکی شہری بے روزگار

‘پاکستان میں 10 لاکھ کاروباری ادارے بند، ایک کروڑ 80 لاکھ افراد بے روزگار ہونے کا خدشہ’

کورونا لاک ڈاؤن: خیبر پختونخوا میں 27 لاکھ افراد کے سر پر بے روزگاری کی تلوار لٹکنے لگی

آئی ایل او نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ کوویڈ 19 کی وباء کے معاشی اثرات کو کم کرنے کے لئے جامع حکمت عملی کے تحت مشترکہ اقدامات میں ہونے والے اضافہ کو کم کیا جا سکے۔

عالمی ادارہ نے مزید کہا کہ غیر روایتی معاشی شعبہ جات کے کارکنوں کے روزگار کے تحفظ کے لئے خصوصی اقدامات ناگزیر ہیں جبکہ کم آمدنی والے طبقات کو وائرس کے طبی نقصانات سے تحفظ کے لئے صحت کی سہولیات میں اضافہ کی ضرورت ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here