عیدالفطر کے موقع پر کراچی کے تاجروں کو لاک ڈاؤن میں غیریقینی کی صورتحال کا سامنا

896

کراچی: آل پاکستان آرگنائزیشن آف سمال ٹریڈرز اینڈ کوٹیج انڈسٹریز(اے پی ایس ٹی سی آئی) کراچی کے صدر محمود حامد نے کہا ہے کہ سندھ میں مارکیٹیں کھولنے سے متعلق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو واضح اعلان کرنا چاہیے تھا۔

صدر اے پی ایس ٹی سی آئی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ عیدالفطر کے سیزن میں بھی انہیں فاقہ کشی پر مجبور کردیا گیا ہے اور اس  فیصلے نے تاجروں کو  مایوس کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کے صرف کچھ علاقوں میں چھوٹی دکانیں کھولنے کے اعلان سے تاجروں کو مایوسی ہوئی ہے۔

محمود حامد نے کہا کہ سندھ میں مارکیٹیں کھولنے کے حوالے سے کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (کے سی سی آئی) کو اعتماد میں لینا چاہیے تھا۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here