سیکیورڈ ٹرانزیکشن ایکٹ میں ترمیم ، چھوٹے کاروباروں کو سرمائے کے حصول میں آسانی ہوگی: مشیر تجارت

اقدام سے چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار، زرعی شعبہ اور دیہی انٹرپرائزز موو ایبل ایسٹ کے بدلے آسانی سے سرمایہ حاصل کرسکے گی: عبدالرازق داؤد

694

اسلام آباد : مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد کا کہنا ہے کہ سیکیورڈ ٹرانزیکشن ایکٹ 2016 میں حالیہ ترمیم کی بدولت موو ایبل اور اموو۔ایبل ایسٹ کی ای رجسٹری دوبارہ شروع ہوجائے گی جس سے چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کے لیے سرمائے تک رسائی آسان ہوجائے گی۔

انکا کہنا تھا کہ اس اقدام سے ورلڈ بنک کی کاروبار میں آسانی فراہم کرنے والے ممالک کی رپورٹ میں  پاکستان کی پوزیشن 20 درجے بہتر ہوجائے گی۔

انکا مزید کہنا تھا کہ ’’کمپنیز ایکٹ 2017 میں حالیہ تبدیلی کاروباروں پر انتظامی بوجھ کم کرنے کا باعث بنے گی۔

مزید برآں  یہ کاروبار میں آسانی فراہم کرنے کی پوزیشن کا تعین کرنے والے دو انڈیکیٹرز یعنی ’کاروبار کا آغاز اور اقلیتی سرمایہ کاروں کا تحفظ‘  پر بھی اثر انداز ہوگی اور اس حوالے معاملات کا جائزہ لینے کے سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان میں ایک سیکیورڈ ٹرانزیکشن رجسٹری بھی قائم کردی گئی ہے‘‘۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ رجسٹری کاروباری اداروں کی جانب سے انکے موو ایبل اثاثوں پر چارجز یا زر ضمانت جمع کرے گی ۔

یہ بھی پڑھیے:

سندھ کے تاجروں نے حکومت کی ‘آن لائن کاروبار فارمولا’ کی پیشکش مسترد کر دی

کورونا کے باعث رواں برس دنیا میں ترسیلات زر 100 ارب ڈالر کم ہوجائیں گی : ورلڈ بنک

چینی سرمایہ کاروں نے پاکستان میں سرمایہ کاری پر منافع کی مد میں 94.8 ملین ڈالر چین منتقل کئے

انکا کہنا تھا کہ سیکیورڈ ٹرانزیکشن رجسٹری کے قیام  سے زرعی شعبے اور چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباروں کو موو ایبل ایسٹ ، زرعی پیداوار، گاڑؑیوں ، معدنیات وغیرہ کی بنیاد پر مالیاتی اداروں سے قرض کے حصول میں آسانی ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباروں کا ملک کی معیشت میں روزگار اور برآمدات کے حوالے سے اہم کردار ہے۔

ایس ایم ای سیکٹر میں ملک کے نوے فیصد کاروبار شامل ہیں اور یہ شعبہ ملک کی غیر زرعی لیبر فورس کے 80 فیصد حصے کو روزگار فراہم کرنے کے علاوہ ملکی جی ڈی پی میں 40 فیصد حصہ ڈالتا ہے۔

معیشت کے لیے انتہائی اہم ہونے کے باوجود بنکوں کی جانب سے کی جانے والی فنانسنگ میں اس شعبے کا حصہ صرف چھ فیصد ہے۔

مشیر تجارت نے اُمید کا اظہار کیا کہ حکومت کی جانب سے اُٹھایا جانے والا  اقدام چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباروں، زرعی شعبے اور دیہی انٹرپرائزز کو مالیاتی اداروں سے سرمائے کے حصول میں مدد دے گا۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here