امریکی، سعودی کمپنیوں کا مکیش امبانی کی کمپنی میں کروڑوں ڈالر کی سرمایہ کاری کا فیصلہ

امریکی کمپنی جنرل اٹلانٹک ’ جیو ‘ میں 950 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری جبکہ سعودی کمپنی اس کا کچھ حصہ خریدنے میں دلچسپی رکھتی ہے۔ دو ہفتوں میں تیسری بڑی سرمایہ کاری ریلائنس کی قرض ادائیگیوں میں سہولت کا باعث بنے گی

691

نئی دہلی : بھارت کے عالمی شہرت یافتہ بزنس مین مکیش امبانی کی معروف کمپنی ریلائنس انڈسٹریز کے ڈیجیٹل پلیٹ فارم ’جیو‘ میں سرمایہ کاری کرنے والی کمپنیوں کی فہرست میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔

تازہ خبر بلوم برگ نے دی ہے جس کے مطابق دو مزید کمپنیاں جن کا تعلق سعودی عرب اور امریکہ سے ہے 65 ارب ڈالر کی اس کمپنی (جیو) میں سرمایہ کاری کا ارادہ رکھتی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق امریکی کمپنی جنرل اٹلانٹک ’جیو‘ میں 850 سے 950 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کرنا چاہتی ہے اور اس حوالے ڈیل اس ماہ ہونے کا امکان ہے تاہم ابھی تک اس حوالے سے فریقین میں کوئی حتمی معاہدہ طے نہیں پایا۔

مزید برآں سعودی عرب کی کمپنی پبلک انویسٹمنٹ فنڈ بھی ریلائنس انڈسٹریز کی اس ذیلی کمپنی کا کچھ حصہ خریدنا چاہتی ہے۔

یہ بھی پڑھیے:

مفرور بھارتی ارب پتی جیولر نیرو مودی لندن میں گرفتار

فیس بک کی مکیش امبانی کی کمپنی میں 5.7 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری

گوگل کا زوم کے مقابلے میں مفت ویڈیو میٹنگ سروس کا اعلان

ادھر ریلائنس انڈسٹریز نے وسٹا ایکویٹی کو ’جیو‘ کے 1.5 ارب ڈالر کے سٹیک کی فروخت کا اعلان کیا ہے۔ یہ دو ہفتوں میں جیو میں سرمایہ کاری کی تیسری ڈیل ہے۔

اس سے قبل 22 اپریل کو فیس بک نے جیو میں 5.7 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرکے اسکے 9.99 فیصد حصص خریدنے کا اعلان کیا تھا جس کے چند ہی دن بعد ایک نجی کمپنی سلورلیک نے بھی جیو 750 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی تھی۔

یہ تین ڈیلز ریلائنس کو 8 ارب ڈالر کا سرمایہ فراہم کریں گی جس سے اسے اپنے قرضوں کا بوجھ ہلکا کرنے میں کچھ مدد میسر آئے گی۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here