آئندہ سال حکومتی آمدن جی ڈی پی کے مقابلہ میں 15.8 فیصد تک بڑھنے کا امکان

گذشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال کے دوران حکومت کی نان ٹیکس آمدنی میں 160 فیصد جبکہ ٹیکس ریونیو میں 14 فیصد اضافہ

699

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے کہا ہے کہ آئندہ سال 2021ء کے دوران حکومت کی آمدنی مجموعی قومی پیداوار (جی ڈی پی) کے مقابلہ میں 15.8 فیصد تک بڑھنے کا امکان ہے۔

آئی ایم ایف نے اپنی رپورٹ فسکل مانیٹرز سٹیٹسٹیکل اپینڈیکس میں کہا ہے کہ سال 2019ء میں جی ڈی پی کے مقابلہ میں حکومت کی آمدن 12.8 فیصد رہی تھی جو آئندہ سال 3 فیصد کے اضافہ سے 15.8 فیصد تک بڑھ جائے گی۔

رپورٹ کے مطابق رواں سال 2020ء کیلئے حکومت کی آمدن جی ڈی پی کی شرح سے 14.3 فیصد تک رہنے کی توقع ہے۔

مزید برآں عالمی مالیاتی فنڈ نے کہا ہے کہ رواں سال 2020ء کیلئے جی ڈی پی کے تناسب سے حکومت کے اخراجات 23.5 فیصد رہنے کا امکان ہے تاہم آئندہ سال 2021ء کے دوران اخراجات کی شرح 22.3 فیصد تک کم ہو جائے گی۔ سال 2019ء کے دوران مجموعی قومی پیداوار کے مقابلہ میں حکومتی اخراجات کا تناسب 21.6 فیصد رہا تھا۔

یہ بھی پڑھیے:

قرضے کی قسط موخر کرنے کیلئے پاکستان کی جی 20 ممالک کو باضابطہ درخواست

تحریک انصاف کا دور، قرضے 9.2 کھرب اضافے سے 33.4 کھرب ہوگئے

دوسری جانب پاکستان کی وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ گذشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال کے دوران حکومت کی نان ٹیکس آمدنی میں 160 فیصد جبکہ ٹیکس ریونیو میں 14 فیصد اضافہ ہوا ہے، اسی طرح جاری مالی سال کے ابتدائی 9 ماہ کے دوران 29 فیصد زائد قرضوں اور ان پر سود کی ادائیگی کی گئی ہے۔

وزارت خزانہ نے اعداد و شمار جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ گذشتہ مالی سال میں جولائی تا مارچ 2018-19ء کے دوران حکومت کی نان ٹیکس آمدنی 4 لاکھ 21 ہزار 605 ملین روپے رہی تھی جو جاری مالی سال میں جولائی تا مارچ 2019-20ء کے دوران 160 فیصد نمایاں اضافہ سے 10 لاکھ 95 ہزار 555 ملین روپے تک پہنچ گئی۔

اسی طرح گذشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال کے ابتدائی 9 مہینوں کے دوران حکومت کی ٹیکس آمدنی 35 لاکھ 94 ہزار 319 ملین روپے تک بڑھ گئی۔

واضح رہے کہ گذشتہ مالی سال میں جولائی تا مارچ 2018-19ء کے دوران مختلف ٹیکسز کی وصولیوں کی مد میں حکومت کو 31 لاکھ 62 ہزار 132 ملین روپے آمدنی ہوئی تھی۔

وزارت خزانہ کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران حکومت نے 14 لاکھ 59 ہزار 211 ملین روپے کے قرضے و سود وغیرہ ادا کئے تھے جبکہ رواں مالی سال کے دوران اس ضمن میں 29 فیصد زیادہ یعنی 18 ہزار 79 ہزار 712 ملین روپے کی ادائیگیاں کی گئی ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق حکومت کے متفرق جاری اخراجات بھی گذشتہ سال کے اسی عرصہ کے مقابلہ میں جاری مالی سال کیلئے 14 فیصد کے اضافہ سے 25 لاکھ 64 ہزار 431 ملین روپے کے مقابلہ میں 29 لاکھ 29 ہزاسر 413 ملین روپے ریکارڈ کئے گئے ہیں۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here