اسلام آباد: جاز پاکستان کی پیرنٹ کمپنی ویون (Veon) نے 31 مارچ 2020 تک ختم ہونے والی سہ ماہی کے مالی نتائج کا اعلان کردیا ہے۔
مالی رپورٹ کے مطابق کمپنی کو مجموعی طور پر 2097 ملین ڈالر آمدن ہوئی جو مقامی کرنسی میں سالانہ 0.3 فیصد زیادہ ہے لیکن سالانہ کے اعتبار سے جائزہ لیا جائے تو یہ آمدن 1.3 فیصد کم ہے۔
رپورٹ کے مطابق کمپنی کو ای بی آئی ٹی ڈے اے کے ذریعے 920 ملین حاصل ہوئے جو مقامی کرنسی میں سالانہ 1.8فیصد کم ہے اور رپورٹ کی بنیاد پر سالانہ اعتبار سے 29.1 فیصد کم ہے۔ ویون کے کُل موبائل صارفین کی تعداد 211 ملین ہے۔
کمپنی نے کہا ہے کہ خاص طور پر پاکستان کے لیے ٹیکس میں تبدیلی کے تاثر کے بغیر مالی سال 2020 کی پہلی سہ ماہی کے دوران مقامی کرنسی میں کمپنی کی مجموعی آمدن میں 2.7 فیصد اضافہ ہوگا۔ تاہم، مذکورہ آمدن سالانہ اعتبار سے 1.3 فیصد تک کم ہوئی۔ جاز کے مجموعی کرنسی کی آمدن کے اعدادوشمار پاکستان کے لیے 4جی کی سرمایہ کاری کے ساتھ 17.1 فیصد اضافے کے ساتھ برقرار رہے۔
رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں کمپنی کی آمدن پاکستان سے 316 ملین ڈالر ریکارڈ کی گئی، مالی سال 2019 میں زیرِ جائزہ عرصے کے دوران کمپنی کو پاکستان سے 362 ملین آمدن ہوئی تھی۔
زیرجائزہ عرصے کے دوران سروس ریونیو 337 ملین ڈالر سے کم ہو کر 293 ملین ڈالر تک آگیا ہے جبکہ ای بی آئی ٹی ڈے اے 183 ملین ڈالر سے کم 147 ملین ڈالر رہ گیا ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ “پاکستان کی منڈی میں جاری مسابقتی نیچر کے باوجود جاز موبائل ڈیٹا اور سوشل نیٹ ورک کی پیشکش میں مسلسل بہترین کارکردگی دکھائے گا اور اپنی ڈیجیٹل سروسز پھیلا کر مزید ترقی کے سفر پر توجہ دے گا۔ پاکستان کی ڈیموگرافکس ابھرتی ہوئی منڈیوں میں سے ملک کو اہم ترین مواقع میں خاص بناتی ہیں، ہماری سیلف کئیر ایپ، جاز ورلڈ کے ایکٹو صارفین کی تعداد پانچ ملین سے تجاوز کر گئی ہے جو پاکستان میں سب سے بڑی ٹیلی کام کی ایپ ہے، گزشتہ سال کی نسبت 10 گنا اضافہ ہوا ہے۔ ہماری ایم ہیلتھ اور جاز ٹی وی خدمات میں بھی حوصلہ افزا رفتار دیکھنےکو مل رہی ہے”۔