بھارت میں لاک ڈاؤن : مشرقی وسطی کے لیے پاکستانی چاول کی برآمد میں اضافہ ہوگیا

مشرق وسطی بھارتی چاول کی مرکزی برآمدی منڈی مگر لاک ڈاؤن کے باعث ہمسائیہ ملک کے آرڈر پاکستان کو ملنے لگے

721

کراچی : بھارت میں سخت لاک ڈاؤن کی وجہ سے مشرق وسطی کے لیے پاکستانی چاول کی برآمدات میں اضافہ ہوگیا۔

پاکستانی برآمد کنندگان کے مطابق اپریل کے مہینے میں پاکستانی چاول کی برآمدات میں 59 فیصد اضافہ ہوا۔

یہ بھی پڑھیے:

چینی کمپنی نے ہائبرڈ چاول کے 500 ٹن بیج پاکستان کو فراہم کردیے

وفاقی کابینہ نے ہینڈ سینی ٹائزر، چاول کی برآمد کی اجازت دے دی

رواں برس گندم خریداری کا ہدف پورا نہ ہوپانے کا امکان

ایک انٹرویو میں رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے سینئر وائس چئیرمین محمد رضا کا کہنا تھا کہ مشرق وسطی بھارتی چاول کی برآمد کی مرکزی مارکیٹ تھی مگر جب سے بھارت میں لاک ڈاؤن ہوا ہے تب سے چاول کی برآمد کے آرڈر پاکستان کو ملنا شروع ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اپریل کے مہینے میں مشرق وسطی کے لیے پاکستانی چاول کی برآمد کا مالی جحم 59 فیصد بڑھ کر 420 ملین ڈالر ہوگیا۔

پاکستانی چاول متحدہ عرب امارات، سعودی عرب، قطر، بحرین اور خطے کے دوسرے ممالک میں بھیجے جاتے ہیں۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here