اب سمارٹ فون پاکستان میں تیار ہوں گے، وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی نے سمری منظوری کیلئے بھیج دی

936

اسلام آباد: وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن نے پاکستان میں موبائل فون اسمبلنگ کی حوصلہ افزائی اور مینوفیکچرنگ میں اضافے کے لیے اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کو سمری ارسال کر دی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اقتصادی رابطہ کمیٹی آئندہ اجلاس میں سمری کے بارے میں فیصلہ کرے گی۔

وفاقی وزیر برائے آئی ٹی سید امین الحق نے کہا ہے کہ کم قیمت پر ملک میں تیار کیے جانے والے سمارٹ فونز کی دستیابی ٹیلی کام سیکٹر کی ترقی اور پاکستان میں ہائی موبائل براڈبینڈ کے حصول کے لیے ان کی وزارت کی اولین ترجیح ہے۔

یہ بھی پڑھیے:

Infinix کا ‘‘میڈ اِن پاکستان ’’ سمارٹ فونز متعارف کرانے کا اعلان

پی ٹی اے نے 24 کمپنیوں کو پاکستان میں موبائل فونز بنانے کی اجازت دے دی

کورونا، گزشتہ برس کی نسبت مارکیٹ میں 16.5 فیصد کم سمارٹ فونز نظر آئیں گے

انہوں نے کہا کہ سمارٹ فون اسمبلنگ کے آغاز سے پاکستان میں غیرملکی سرمایہ کاری میں اضافہ ہو گا کیونکہ ہر سال لاکھوں سمارٹ فون درآمد کرنے پر جو بھاری زرمبادلہ خرچ ہوتا ہے وہ بچا کر دیگر ترقیاتی منصوبوں پر خرچ کیا جا سکے گا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی نوجوان آئی ٹی کے شعبے میں کارہائے نمایاں سرانجام دے رہے ہیں، ہمیں اپنے نوجوانوں کی درست سمت میں رہنمائی کرنا ہے، سمارٹ فون کی مقامی سطح پر مینوفیکچرنگ کیلئے ان نوجوانوں کی صلاحتیوں سے فائدہ اٹھا کر پاکستان بھاری غیرملکی زرِمبادلہ کما سکتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مقامی سطح پر موبائل فون مینوفیکچرنگ سے ناصرف بڑی تعداد میں لوگوں کو روزگار ملے گا بلکہ اس سے منسلک پیکجنگ مٹیریل اور اسسیریز وغیرہ جیسے چھوٹے کاروباروں کو بھی فروغ ملے گا۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here