کورونا کی صورتحال بہتر: ائیر عریبیہ کا پاکستان، بھارت کے لیے ریٹرن ٹکٹ کی بکنگ کھولنے کا فیصلہ

ممبئی، دہلی، کراچی ، پشاور، ڈھاکا، کولمبو، بیروت، قاہرہ، جدہ، ریاض، ماسکو، اور ویانا کے لیے یکم جون سے ریٹرن ٹکٹ کی بکنگ شروع کی جائے گی

717

شارجہ: دنیا بھر میں کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے عائد کی گئی پابندیاں نرم کی جارہی ہیں اور کاروبار اس کا فائدہ بھر پور اُٹھانے لگے ہیں۔

تازہ خبر شارجہ سے آئی ہے جس کی ائیرلائن ’ائیر عریبیہ‘ نے ایشیا، یورپ اور مشرق وسطیٰ کے متعدد روٹس کے لیے یکم جون سے ریٹرن ٹکٹ کی بکنگ شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے:

کورونا وائرس کے باعث ترسیلات زر میں 14 فیصد کمی متوقع، پی آئی ڈی ای

ملائیشیا: 5 ارب ڈالر جرمانے سے بچنے کیلئے چینی ریل منصوبہ دوبارہ شروع

کورونا وائرس، برٹش ائیرویز کا 36 ہزار ملازمین معطل کرنے کا فیصلہ

لاک ڈاؤن میں نرمی اور کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد کم ہونے کے بعد کمپنی سمجھتی ہے کہ فلائٹس کھولنے میں کوئی مضائقہ نہیں اور اسی وجہ سے ائیر عریبیہ نے ممبئی، دہلی، کراچی ، پشاور، ڈھاکا، کولمبو، بیروت، قاہرہ، جدہ، ریاض، ماسکو، اور ویانا کے لیے ریٹرن ٹکٹ کی بکنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اُدھر امیریٹس اور اتحاد ائیرلائنز کے حکام کا کہنا ہے کہ حالات معمول پر آنے کے بعد بھی مسافروں کی تعداد 2023ء تک کورونا سے پہلے والی سطح پر نہیں جائے گی۔

ان کا کہنا ہے کہ کورونا کے پیدا کردہ حالات کی وجہ سے دنیا کی 85 فیصد ائیرلائنز کومالی مسائل درپیش ہوسکتے ہیں جن سے حکومتی امداد کے بغیر نکلنا ممکن نہیں ہوگا۔

مزید برآں جب تک اس مہلک وائرس کی کوئی کامیاب ویکسین تیار نہیں ہوجاتی تب تک مسافروں کے سفر کرنے کا انداز بھی ماضی سے مختلف ہوگا۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here