لندن: برطانیہ کے مرکزی بینک ”بینک آف انگلینڈ“ نے کہا ہے کہ کورونا وائرس وباء اور اس کے نتیجے میں لاک ڈاؤن کے باعث ملکی اقتصادی شرح نمو رواں سال 14 فیصد گر سکتی ہے۔
بینک کی جانب سے گزشتہ روز جاری رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس سے ملک میں بڑی تعداد میں ہلاکتوں سے خوف و ہراس اور لاک ڈاؤن سے پیداواری، کاروباری، فضائی اور دیگر سرگرمیاں معطل ہے جس کی وجہ سے ملکی معیشت کو سخت مشکلات کا سامنا ہے۔
قرضوں پر سود کی شرح 0.1 فیصد تک گرجانے کے باوجود رواں سال اقتصادی شرح نمو 2019 ء کے مقابلے میں 14 فیصد کم رہنے کا امکان ہے، تاہم آئندہ سال (2021ء) میں اقتصادی صورتحال بہتر ہونے سے مجموعی قومی پیداوار (جی ڈی پی)کی شرح نمو 15 فیصد رہنے کی توقع ہے۔