اسلام آباد: چین کے سرمایہ کاروں نے پاکستان میں سرمایہ کاری پر منافع کی مد میں جاری مالی سال کے دوران مجموعی طورپر94.8 ملین ڈالرچین منتقل کر لیے۔
سٹیٹ بنک آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق چینی سرمایہ کاروں نے براہ ست سرمایہ کاری پرمنافع کی مد میں جاری مالی سال کے دوران 94.4 ملین ڈالر اورپورٹ فولیو سرمایہ کاری پر منافع کی مد میں 4 لاکھ ڈالرمنتقل کئے۔
گزشتہ مالی سال کی ابتدائی تین سہ ماہیوں میں چینی سرمایہ کاروں نے براہ راست سرمایہ کاری پرمنافع کی مد میں 58.6 ملین ڈالر اورپورٹ فولیوسرمایہ کاری پرمنافع کی مد میں 5 لاکھ ڈالر چین منتقل کئے تھے۔
رپورٹ کے مطابق چین کے خودمختارعلاقہ ہانگ کانگ کے سرمایہ کاروں نے پاکستان میں سرمایہ کاری پرمنافع کی مد میں جاری مالی سال کی ابتدائی تین سہ ماہیوں میں مجموعی طورپر119.4 ملین ڈالرمنتقل کئے۔
اس میں براہ راست سرمایہ کاری پرمنافع کی مد میں 118.1 ملین ڈالر اورپورٹ فولیوسرمایہ کاری کی مد میں 13 لاکھ ڈالرکی منتقلی شامل ہیں۔
گزشتہ مالی سال کے 9 ماہ میں ہانگ کانگ کے سرمایہ کاروں نے پاکستان میں سرمایہ کاری پر منافع کی مد 65.7 ملین ڈالرمنتقل کئے تھے۔