اسلام آباد: متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانیوں کی جانب سے جاری مالی سال کے دوران ترسیلات زرمیں 4.10 فیصد اضافہ ریکارڈکیا گیاہے۔
سٹیٹ بنک کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی 2019ء تا مارچ2020ء یواے ای میں مقیم پاکستانیوں نے 3.552 ارب ڈالرمالیت کی ترسیلات زرکیں، یہ شرح گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 4.10 فیصد زیادہ ہے۔ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں یواے ای میں مقیم پاکستانیوں نے 3.417 ارب ڈالرکازرمبادلہ ارسال کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:
کورونا وائرس: خلیجی ریاستوں میں 21 ہزار پاکستانی ملازمتوں سے ہاتھ دھو بیٹھے
کورونا بحران: عرب ممالک میں 13 ہزار سے زائد پاکستانی نوکریوں سے فارغ
رواں سال پاکستان کی ترسیلات زرکا حجم 20 سے لیکر 21 ارب ڈالر تک رہنے کا امکان
مارچ میں یواے ای میں مقیم پاکستانیوں نے 420.35 ملین ڈالر زرمبادلہ ملک ارسال کیا، گزشتہ سال مارچ میں یہ حجم 378.11 ملین ڈالرریکارڈکیا گیا تھا۔
دبئی میں مقیم پاکستانیوں کی جانب سے مالی سال کے ابتدائی 9 ماہ میں ترسیلات زرکی شرح میں 4.59 فیصد اضافہ ہوا، اس عرصہ میں دبئی میں مقیم پاکستانیوں نے 2.390 ارب ڈالرکی ترسیلات زرکیں، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں دوبئی میں مقیم پاکستانیوں نے 2.285 ارب ڈالرکازرمبادلہ ملک ارسال کیاتھا۔
اسی طرح ابوظہبی میں مقیم پاکستانیوں کی جانب سے ترسیلات زرملک بجھوانے کی شرح میں جاری مالی سال کے دوران 2.34 فیصد اضافہ ہوا، جاری مالی سال کی پہلی تین سہ ماہیوں میں ابوظہبی میں مقیم پاکستانیوں نے 1.121 ارب ڈالرکازرمبادلہ ملک ارسال کیا، گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں ابوظہبی میں مقیم پاکستانیوں نے 1.089 ارب ڈالرکی ترسیلات زرکی تھیں۔