سٹیٹ بینک کو ٹی بلز نیلامی میں 391.3 ارب روپے موصول

724

کراچی: سٹیٹ بینک آف پاکستان(ایس بی پی) نے کہا ہے کہ حکومت ٹی بلز کی نیلامی سے 400 ارب روپے ہدف کے برخلاف 391.3 ارب روپے ہی جمع کر سکی ہے۔

سٹیٹ بینک کی جانب سے تین ماہ، چھ ماہ اور 12 ماہ کے ٹریژری بلز (ایم ٹی بیز) کی نیلامی کی گئی اور ان بلز بولی سے 674.1 ارب روپے سے زائد وصول کیے گئے۔

تین ماہ کے ٹی بلز کی بولی سے 273 ارب روپے، چھ ماہ کے ٹی بلز کی بولی سے 235.7 ارب روپے جبکہ 12 ماہ کے ٹی بلز کی بولی سے 166 ارب روپے وصول کیے گئے۔

وصول کی جانے والی بولی سے وفاقی حکومت حکومت نے تین ماہ کے ٹی بلز کے عوض 136.8 ارب روپے، چھ ماہ کے ٹی بلز کے عوض 148.5 ارب روپے اور 12 ماہ کے ٹی بلز کے عوض 106 ارب روپے اکٹھے کیے۔

یہ دوسری ٹی بلز نیلامی جو تین بار شرح سود میں کٹوتی کے بعد منعقد کی گئی، ٹی بلز کی اگلی نیلامی 20 مئی کو 300 ارب روپے کے ہدف کےساتھ منعقد کی جائے گی۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here