کورونا کی ویکسین بنانے کے لیے عالمی رہنماؤں کا 7.4 ملین یورو دینے کا اعلان

ویکسین کی تیاری کے لیے 100 زائد ریسرچ گروپ متحرک، ایک درجن کے قریب ویکسینز کی انسانوں پر آزمائش جاری، کامیاب ویکسین کی تیاری کو 18 ماہ کا عرصہ درکار

709

برسلز: دنیا کو ہلا کر رکھ دینے والے مہلک وبائی مرض کورونا وائرس کی ویکسیس کی تیاری کے لیے عالمی رہنماؤں، اداروں اور بنکوں کی جانب سے 7.4 ارب یورو دینے کی ہامی بھری گئی ہے۔

اس بات کا اعلان یورپی یونین کے تحت ہونے والی ویڈیو کانفرنس میں کیا گیا  تاہم اس کانفرنس میں روس اور امریکا شریک نہیں تھے۔

یہ بھی پڑھیے:

کورونا وائرس کے باعث کچھ خاص علاقوں میں شرح اموات زیادہ کیوں ہے؟

تمباکو کے پودے سے کورونا وائرس کی ویکسین بنانے کے تجربات جاری

ٹیلی میڈیسن: کورونا وائرس اور لاک ڈائون شعبہ صحت کو کیسے تبدیل کر رہا ہے؟

اس کانفرنس کا مقصد ویکسین کی تیاری کے حوالےسے ریسرچ کے لیے 7.5 ارب یورو اکٹھے کرنا تھے تاہم ہدف سے ایک کروڑ یورو کم اکھٹے ہوئے۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ جمع کی جانے والی رقم سے کورونا کے علاج کے طریقے اور ویکسین تیار کی جائے گی اور ہر شخص تک اس علاج اور ویکسین کو پہنچانے کے لیے جمع کی گئی رقم سے پانچ گنا زائد رقم درکار ہوگی۔

اب تک دنیا بھر میں 35 لاکھ افراد کورونا سے متاثر جبکہ دو لاکھ   47ہزار افراد موت کے منہ جا چکے ہیں مگر ماہرین کہتے ہیں کہ جان بوجھ کر ٹیسٹوں میں کمی اور صحت کے شعبے کی کمزوری کے باعث یہ کہا جا سکتا ہے کہ وائرس کا پھیلاؤ کی حقیقت کو چھپایا گیا ہے۔

اگرچہ دنیا کے بہت سے ممالک میں لوگوں نے احتیاطی تدابیر اختیار کرکے کاموں پر جانا شروع کردیا ہے مگر حکام کو وائرس کی دوسری لہر کا خطرہ ہے اور ایسی صورتحال میں بچاؤ کا واحد حل ویکسین ہی ہے۔

وائرس کے علاج اور ویکسین کی تیاری کے لیے فنڈز اکٹھا کرنے کے لیے ہونے والی اس کانفرنس میں یورپی لیڈروں کے علاوہ  آسٹریلیا، کینیڈا، جاپان، اردن، جنوبی افریقہ، ترکی، چین اور اسرائیل کے نمائندے و سربراہان شریک تھے۔

برطانیہ کے وزیر اعظم بورس جانسن کا اس موقع پر کہنا تھا کہ ویکسین کی تیاری ملکوں کے درمیان کوئی مقابلہ نہیں بلکہ  مشترکہ ضرورت ہے۔

کانفرنس میں جاپان نے 800 ملین، جرمنی نے 525 ملین، اٹلی اور اسپین نے 200 ملین، اسرائیل، نیدرلینڈز اور سوئٹزرلینڈ  کی جانب سے بلترتیب 60 ملین، 192 ملین اور 378 ملین یوریو دینےکا وعدہ کیا گیا ۔

دنیا بھر میں تقریبا ً 100 ریسرچ گروپ ویکسین بنارہے ہیں جبکہ درجن بھر ویکسینز انسانوں پر آزمائش کے مرحلے میں ہیں ۔ تاہم یہ کہنا قبل از وقت ہوگا کہ  بازی کون مارے گا اور کس کی ویکسین کامیاب رہے گی۔

امریکی حکومت کے چوٹی کے ہیلتھ ایکسپرٹ ڈاکٹر انتھونی فاسی Dr. Anthony Fauci کا کہنا تھا کہ اگر سب کچھ ٹھیک بھی رہا تو بھی ویکسین کی تیاری میں کم از کم 12 سے 18 ماہ لگ سکتے ہیں۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here