کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان کو 305 ملین ڈالر فراہم کرے گا

682

اسلام آباد: کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) پاکستان کو 305 ملین ڈالر امداد فراہم کرے گا۔

وزارتِ خزانہ کے ایک اجلاس کے دوران امداد فراہم کرنے کا اعلان کیا گیا، اجلاس میں پلاننگ کمیشن کے ڈپٹی چئیرمین جہانزیب خان اور اے ڈی بی کے کنٹری ڈائریکٹر نے شرکت کی۔

اے ڈی بی کی 305 ملین ڈالر امداد کے تحت بینک کی جانب سے مستحق افراد اور ملک کے نچلے طبقے کے معاشی تحفظ کے لیے 200 ملین ڈالر فراہم کیے جائیں گے جبکہ باقی رقم کورونا وائرس پر قابو پانے کے لیے طبی آلات کی خریداری کے لیے استعمال کی جائے گی۔

وفاقی حکومت کی جانب سے یہ خصوصی گرانٹ صوبوں اور ان کے زیرِ اثر آنے والے علاقہ جات میں فراہم کی جائے گی۔

اس موقع پر بات کرتے ہوئے جہانزیب خان نے کہا کہ حکومت کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کو ہر ممکن ریلیف فراہم کرنے کی کوشش کر رہی ہے، ملک میں طبی آلات، ادویات کا ذخیرہ بہتر بنانے کے لیے یہ سکیم مددگار ہونے کے ساتھ ساتھ پرسنل پروٹیکٹو ایکویپمنٹ اور دیگر میڈیکل سپلائز کی خریداری کے لیے بھی معاون ہوگی۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here