کورونا بحران ’میڈ ان پاکستان‘ پالیسی اپنانے کا سنہری موقع ہے: عبدالرزاق داؤد

موجودہ حالات میں بہت سے کاروبار بندش اور انکے ملازمین نوکریوں کے خاتمے کے دہانے پر ہیں لہذا ایسے حالات میں وقت کی ضرورت ہے کہ چیزوں کو درآمد کرنے کے بجائے انہیں ملک میں تیار کیا جائے : مشیر تجارت

640

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے تجارت عبد الرزاق داؤد کا کہنا ہے کہ کوروانا بحران کے یہ دن ’میڈ ان پاکستان‘ پالیسی اپنانے کا سنہری موقع ہے۔

ٹوئٹر پر اس حوالے سے بات کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ ’’ کورونا وائرس نے پوری دنیا کو بدل دیا ہے اور اب کاروبار کرنے کے طریقے بلکل مختلف ہونگے مگر مشکل وقت ہمیشہ نئے مواقع، نئی مصنوعات اور سوچ کے نئے طریقے لے کر آتا ہے اور پاکستان کے لیے یہ ’ میڈ ان پاکستان‘ پالیسی کو اپنانے کا بہترین موقع ہے‘‘۔

یہ بھی پڑھیے:

وزیراعظم عمران خان آئندہ پانچ سالہ ٹریڈ پالیسی کی منظوری دیں گے، مشیر تجارت رزاق داؤد

کورونا وائرس، سٹیٹ بینک کا عید الفطر پر نئے کرنسی نوٹ جاری نہ کرنے کا فیصلہ

کینیڈین کمپنی کا تمباکو کے پودوں سے کورونا کی ویکسین تیار کرنے کا تجربہ

انکا کہنا تھا کہ پاکستان کو اشیا کی درآمد کی بجائے انہیں خود تیار کرنے کی طرف آنا چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزارت تجارت اگلے بجٹ میں ٹیرف کی تبدیلیوں پر کام کر رہی ہے اور یہ تبدیلیاں اشیا کی مقامی پیداوار کی حوصلہ افزائی کریں گی۔

انکا کہنا تھا کہ موجودہ حالات میں بہت سے کاروبار بندش اور انکے ملازمین نوکریوں کے خاتمے کے دہانے پر ہیں لہذا ایسے حالات میں وقت کی ضرورت ہے کہ چیزوں کو درآمد کرنے کے بجائے انہیں ملک میں تیار کیا جائے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here