آئندہ بجٹ کی تیاری کے لیےایف بی آر رواں برس کا ریونیو ٹارگٹ پورا نہیں کرپائے گا

ریونیو ہدف تین بار نظر ثانی کے بعد 3 ہزار 908 ارب روپے مگر دس ماہ میں صرف 3 ہزار 408 ارب ہی اکٹھے کیے جاسکے کورونا جون تک رہا تو ہدف پورا نہیں ہوپائے گا۔

712

اسلام آباد:  اگلے مالی سال کے بجٹ کی تیاری کے لیے مقرر کیا گیا فیڈرل بورڈ آف ریونیو کا ہدف پورا نہ ہونے کا امکان۔

وزارت خزانہ کے ایک اہلکار کا اس حوالے سے پرافٹ اردو کو بتانا تھا کہ ’’ اگرچہ 3.908 ارب روپے کے ٹیکس ٹارگٹ کی بنا پر بجٹ کی تیاری کی جارہی ہے مگر خدشہ ہے کہ ایف بی آر محصولات جمع کرنے کا نظر ثانی شدہ ہدف بھی پورا نہیں کرپائے گا‘‘۔

انکا مزید کہنا تھا کہ مالی سالی 2020 میں جمع ہونے والے محصولات کو دیکھتے ہوئے اگلے سال کے لیے بھی بھاری ٹیکس ٹارگٹ مشکل نظر آرہا ہے اور اگر کورونا وائرس کی وبا جون تک رہی تو اگلے سال کے لیے محصولات کا ہدف رواں مالی سال سے کم ہوگا‘‘۔

انہوں نے اندیشہ ظاہر کیا کہ  اگلے مالی سال کے لیے ریونیو ٹارگٹ 5.1 کھرب روپے ہوسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیے:

کورونا وائرس، سٹیٹ بینک کا عید الفطر پر نئے کرنسی نوٹ جاری نہ کرنے کا فیصلہ

کورونا بحران: چین سے بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کے قرضوں میں رعایت کا مطالبہ زور پکڑنے لگا

ملازمین کو نوکریوں سے نہ نکالیں: اسٹیٹ بنک نے کاروبار مالکان کے لیے نئی قرض سکیم متعارف کروادی

واضح رہے کہ ٹیکس ہدف میں تین دفعہ نظر ثانی کے باوجود فیڈرل بورڈ آف ریونیورواں مالی سال کے دس ماہ میں صرف 3 ہزار 408 ارب روپے کا ریونیو ہی اکٹھا کرسکا ہے۔

ریونیو کلیکشن بھی کورونا کے منفی اثرات سے محفوظ نہیں رہی اور مارچ کے مہینے میں ایف بی آر 595 ارب روپے کے بجائے صرف 334 ارب روپے کا ریونیو ہی اکٹھا کر سکا۔

اسی طرح اپریل کے پورے مہیںے میں لاک ڈاؤن کے باعث مصحولات کی مد میں 426 ارب روپے اکٹھے کرنے کا ہدف بھی پورا نہ ہوسکا اور گزشتہ ماہ صرف 256.679 ارب روپے ہی اکٹھے کیے جاسکے۔

نظر ثانی شدہ 3 ہزار 908 کھرب روپے کا ریونیو ہدف پورا کرنے کے لیے ایف بی آر کو مئی اور جون میں 500 ارب روپے سے زائد اکھٹے کرنے کی ضرورت ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ ہدف بھی پورا کرنا آسان نہیں ہوگا کیونکہ وزارت تجارت  اور وزارت صعنت و پیداوار کی جانب سے کورونا وائرس سے متاثرہ صنعتوں کے لیے ٹیرف میں کمی کی جارہی ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here