لاک ڈاؤن: ٹیکسی سروس کریم کے کاروبار میں 80 فیصد کمی، 31 فیصد ملازمین کو فارغ کرنے کا فیصلہ

758

اسلام آباد: کورونا وائرس کے باعث آن لائن ٹیکسی سروس کریم کا کاروبار 80 فیصد کم ہو گیا ہے جس کی وجہ سے کمپنی نے اپنے 31 فیصد سٹاف کو نوکریوں سے فارغ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

کریم کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) مدثر شیخ کی جانب سے ملازمین کو لکھے جانے والے ایک خط کے مطابق عالمی وباء سے پیدا شدہ صورتحال کے باعث کمپنی کی رائڈنگ سروس میں 90 فیصد کمی آئی ہے اور اس کے ساتھ مشرقِ وسطیٰ میں ان کے اس کی ڈلیوری سروس 60 فیصد کم ہوگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیے:

لاک ڈائون میں گھروں تک محدود پاکستانیوں کیلئے اوبر کی ڈیلیوری سروس شروع

ٹیکسی سروس کریم کا کوررونا وائرس کے باعث ڈرائیورز کو ہیلتھ انشورنس، راشن دینے کا اعلان

خط میں کہا گیا ہے کہ ‘یہ کہنا آسان نہیں ہے لیکن آئندہ تین دنوں میں 536 ملازمین ہمیں چھوڑ جائیں گے، یہ تعداد کمپنی کے کل ملازمین کی 31 فیصد ہے۔’

خط میں کہا گیا ہے کہ جہاں تک ممکن ہوا کمپنی نے اس فیصلے میں تاخیر کی تاہم اب انتظامیہ کریم کو تمام دوسرے طریقوں سے بچاتے بچاتے تھک چکی ہے۔

مدثر شیخ نے خط میں لکھا کہ ‘گزشتہ سات ہفتوں کے دوران کمپنی نے ہر لحاظ سے اپنی لاگت کو کم کرنے کی کوشش کی ہے، تمام غیرضروری اخراجات ختم کیے ہیں جس میں رواں سال کے شروع میں دیے جانے والے نئے الاؤنسز بھی شامل ہیں۔ ہم اپنی کوششوں سے کافی بچت کرنے میں کامیاب بھی ہوئے ہیں لیکن افسوس اب یہ ملازمین ہمارے ساتھ نہیں ہیں۔’

کمپنی کی جانب سے مزید کیا گیا ہے کہ کورونا کی وباء کے منفی اثرات نے ہمیں کریم کی صورت اور سائز کو تبدیل کرنے پر مجبور کر دیا ہے تاکہ یہ طویل مدت کے لیے چل سکے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here