چینی کمپنی کا ای کامرس پلیٹ فارم کے ذریعہ پاکستانی آن لائن ریٹیل بزنس کو ترقی دینے کا اعلان

2095

اسلام آباد: چینی آن لائن ڈیجیٹل کمپنی ٹائم سیکو نے ای کامرس پلیٹ فارم کے ذریعہ پاکستان آن لائن ریٹیل بزنس کو ترقی دینے کا اعلان کیا ہے۔ اس ضمن میں کمپنی اور وزارت تجارت کے درمیان مفاہمت کی دستاویز پرجلد دستخط ہوں گے۔

کمپنی کے چیف ایگزیکٹوآفیسرڈونلڈ لی کے مطابق کورونا وائرس کی وباء کی مشکل صورتحال میں پاکستان میں آن لائن ریٹیل بزنس کو فروغ  دینے کیلئے ان کی کمپنی پاکستان کی وزارت تجارت کے ساتھ مذاکرات کررہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ لاک ڈاون کی صورتحال میں پاکستان کے بڑے شہروں میں ہماری کمپنی آن لائن ریٹییل بزنس شروع کرے گی، وزارت کے ساتھ مفاہمت کی دستاویزپردستخط کیلئے مذاکرات ہورہے ہیں اورامید ہے کہ اس ضمن میں عنقریب پیشرفت ہوں گی۔

یہ بھی پڑھیے: 

پاکستانی سٹارٹ اپس کے فروغ کیلئے ایس ای سی پی کے کمپنیز ایکٹ میں ترامیم منظور

پاکستانی سٹارٹ اپس کی تربیت کے لیے OLX کی جانب سے آن لائن ٹریننگ کا انعقاد

پاکستان ٹیکنالوجی سٹارٹ اپس کے میدان میں ایشیاء کی بڑی مارکیٹ بننے کی جانب گامزن ہے: جرمن ادارہ

ان کا کہنا تھا کہ کمپنی نے ریٹیل بزنس کے ضمن میں دازاران کے نام سے ای کامرس پلیٹ فارم پہلے سے متعارف کرادیا ہے، اس ایپ کے ذریعہ پاکستانی تاجر مختلف شہروں میں  دوگھنٹوں کے وقت میں اشیاء صارفین کوفراہم کرسکیں گے۔

ایک سوال پرانہوں نے کہا کہ ان کی کمپنی جڑواں شہروں سمیت ملک بھر کے 10 شہروں میں صارفین کو5 مختلف نوعیت کی خدمات فراہم کررہی ہے، ہماری کمپنی پاکستان میں مقامی نوجوانوں کوروزگارکے مواقع فراہم کرنے میں پرعزم ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here