اسلام آباد: آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (اوجی ڈی سی ایل) کو جاری مالی سال کی ابتدائی تین سہ ماہیوں میں 83.644 ارب روپے کا منافع حاصل ہوا ہے۔ یہ بات کمپنی کی طرف سے پاکستان سٹاک ایکسچینج میں جمع کرائی گئی مالیاتی کارکردگی کی رپورٹ میں کہی گئی ہے۔
اس عرصہ میں کمپنی کے مجموعی سیلز کا حجم 198.412 ارب روپے ریکارڈکیا گیا جبکہ فی حصص آمدنی 19.45 روپے رہی۔ اعدادوشمارکے مطابق اس عرصہ میں کمپنی نے ٹیکسوں کی مد میں 39.669 ارب روپے کی ادائیگی کی۔
31 مارچ 2020ء کو ختم ہونے والے سہ ماہی کے دوران کمپنی کو 30.46 ارب روپے کا بعد از ٹیکس منافع حاصل ہوا، گزشتہ مالی سال کی تیسری سہ ماہی میں کمپنی کو 28.55 ارب روپے کا بعد از ٹیکس منافع حاصل ہواتھا، مالی سال کی تیسری سہ ماہی میں کمپنی کی فی حصص آمدنی 7.08 روپے ریکارڈ کی گئی ہے۔