گوگل کا زوم کے مقابلے میں مفت ویڈیو میٹنگ سروس کا اعلان

873

سان فرانسسکو: عالمی وبا کے دنوں میں بہت سے کاروبار آن لائن چلائے جا رہے ہیں اور کمپنیوں نے اپنے ملازمین کو گھروں سے کام کرنے کا حکم دے رکھا ہے، ایسے میں گوگل نے اپنے صارفین کی ضروریات کو محسوس کرتے ہوئے بزنس ویڈیو کانفرنس سروس مفت دینے کا اعلان کیا ہے۔

اس سے قبل زوم (Zoom) یہ سروس فراہم کررہی تھی، فیس بک نے بھی فری ویڈیو چیٹ متعارف کرائی ہے۔ تاہم اب گوگل نے بھی یہ خدمات شروع کر دی ہیں۔ گوگل نے پہلے بھی کاروباری صارفین کے لیے گوگل مِیٹ کی سہولت دے رکھی تھی۔

جی سوٹ کے نائب صدر جیوئیر سولتارو (Javier Soltaro) نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کو ایک انٹرویو میں بتایا کہ مِیٹ دنیا بھر میں تمام صارفین کے لیے دستیاب ہو گی جس کا مقصد ہر طبقہ فکر کے لوگوں کو وبا کے دنوں میں ایک دوسرے کے ساتھ رابطہ رکھنے اور مؤثر طریقے سے پیغام رسانی کو یقینی بنانا ہے۔

گوگل پلیٹ فارم سے کورونا وائرس لاک ڈاؤن کے دوران صارفین اپنے کام کے لیے ویڈیو کال، کانفرنس اور سماجی روابط رکھ سکتے ہیں۔ بہت سے لوگوں نے زوم کی سروس سے استفادہ حاصل کیا لیکن مذکورہ ایپلی کیشن میں سکیورٹی، حساس معلومات کی لیکیج اور ہیکرز سے ہراسمنٹ جیسے مسائل سامنے آنے کے بعد کئی ممالک میں اس پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیے:

چھوٹے کاروباروں کے فروغ اور مفت تربیت کیلئے گوگل کی پاکستان میں نئی سائٹ متعارف

لاک ڈائون کے باعث اشتہارات میں کمی سے ٹویٹر کو خسارے کا سامنا

گوگل نے اپنی بلاگ پوسٹ میں کہا کہ “کمپنی میٹ کو محفوظ بنانے کے لیے سالوں سے کوشاں ہے، قابلِ اعتماد ویڈیو کانفرنس سلیوشن سے دنیا بھر کے سکولز، حکومتیں اور کمپنیاں فائدہ اٹھا سکتی ہیں”۔

صارفین کو گوگل مِیٹ استعمال کرتے ہوئے میٹنگز میں حصہ لینے کے لیے اس پر فری اکاؤنٹ بنانے کی ضرورت ہو گی،  جس میں صارفین کے لیے 60 منٹ کی حد ہو گی، یہ پالیسی ستمبر کے اختتام تک جاری رہے گی۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here