لاک ڈائون کے باعث اشتہارت میں کمی سے ٹویٹر کو خسارے کا سامنا

669

واشنگٹن: دنیا بھر میں کورونا وائرس پھیلنے کے باعث سوشل میڈیا صارفین کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے لیکن سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر کی اشتہارات کی آمدن میں کمی سے کمپنی کو گزشتہ سہ ماہی میں خسارے کا سامنا کرنا پڑا۔

ٹویٹر نے اپنی سہ ماہی کی کارکردگی کے بارے میں بتایا کہ انہیں طے شدہ ریونیو ہدف میں 8 ملین ڈالر کا نقصان ہوا ہے، جاری سہ ماہی کا ریونیو 808 ملین ڈالر رہا اور ان کے صارفین کی تعداد میں 24 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

چیف ایگزیکٹو ٹویٹر جیک ڈورسے (Jack Dorsey) نے کہا کہ انکی کمپنی عالمی لاک ڈاؤن کے دوران لوگوں کی سہولت کیلئے کام کر رہی ہے اور اسکے صارفین کی تعداد میں 24 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیے:

صارفین کی تعداد بڑھنے سے ٹویٹر کو تین ماہ میں ایک ارب ڈالر سے زائد آمدن

کورونا وائرس کا خوف ، ٹویٹر کا دنیا بھر میں دفاتر بند کرنے کا اعلان

انہوں نے کہا کہ “اس مشکل وقت میں ٹویٹر کا مقصد پہلے کے مقابلے میں بہت وسیع ثابت ہو رہا ہے”۔

ہم دنیا کو مطلع رکھنے کے لیے مدد اور لوگوں کو ایک دوسرے کے ساتھ رابطوں کی یاددہانی یا تفریح اور محظوظ ہونے کا ایک منفرد طریقہ فراہم کر رہے ہیں”۔

ٹویٹر نے کہا ہے کہ اشتہارات سے آمدن ٹھیک تھی لیکن مارچ میں کووڈ 19 کی وبا نے پوری دنیا کے معاشی نظام کو درہم برہم کر دیا ہے جس سے ٹویٹر کو بھی نقصان کا سامنا ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here