بجلی کی مسائل سے پاک تقسیم کے لیے خیبر پختونخواہ اپنی ٹرانسمیشن کمپنی بنائے گا

کمپنی کے قیام سے صوبے میں بجلی کی تقسیم میں درپیش مسائل حل کیے جاسکیں گے مزید برآں صوبے میں بننے والی بجلی نیشنل گرڈ یا مقامی صنعتوں کو فراہم کی جاسکے گی

1092
An employee works on electric pylons at a power station in Greater Noida on the outskirts of New Delhi June 8, 2012. REUTERS/Parivartan Sharma/Files

پشاور: خیبر پختونخواہ حکومت نے بجلی کی تقسیم کے مسائل پر قابو پانے کے لیے صوبے کی پہلی ٹرانسمیشن اینڈ گرڈ کمپنی کے قیام کی منظوری دے دی۔

’ خیبر پختونخواہ ٹرانسمشن اینڈ گرڈ کمپنی  (KPTGC) ‘کے قیام کے بعد صوبے مییں بجلی کی مسائل سے پاک تقسیم کی جاسکے گی۔  اس کے قیام کا تاریخی فیصلہ وزیر اعلی کے پی محمود خان کی سربراہی میں ہونے والے کابینہ اجلاس میں کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیے:

وزیر توانائی عمر ایوب کا آئی پی پیز سے بجلی کے ٹیرف میں کمی کا مطالبہ

گھریلو صارفین کو مارچ کے گیس بل قسطوں میں جمع کرانے کی اجازت

کابینہ کمیٹی کا شعبہ توانائی میں نقصانات کے ذمہ داروں سے جوابدہی کا فیصلہ

اس اجلاس میں وزیراعلی کے مشیر برائے توانائی حمایت اللہ خان بھی شریک تھے۔ میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے صوبے کی پہلی ٹرانسمیشن اینڈ گرڈ کمپنی کے قیام کے لیے سیکرٹری توانائی زبیر خان اور انکی ٹیم کے ممبران کی کاوشوں کو سراہا۔

انکا کہنا تھا کہ خیبر پختون خواہ کے پاس پانی سے 30 ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت ہے اور ٹرانسمیشن اینڈ گرڈ  کمپنی کے قیام سے صوبہ صنعتوں اور نیشنل گرڈ کو بجلی فراہم کرسکے گا۔

انہوں نے بتایا کہ فی الوقت صوبہ 162 میگاواٹ ہائیڈرو پاور توانائی نیشنل گرڈ کو فراہم کرکے سالانہ اربوں روپے کما رہا ہے اور آئندہ دو سالوں میں ہائیڈرو پاور کے پانچ مزید منصوبے مکمل ہونے پر 214 میگاواٹ مزید بجلی قومی گرڈ کو فراہم کی جاسکے گی۔

انکا کہنا تھا کہ ٹرانسمیشن اینڈ گرڈ کمپنی کے قیام سے نہ صرف صوبے کی معاشی حالت بہتر ہوگی بلکہ نئی صنعتوں کا قیام بھی عمل میں آئے گا۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here