سٹیٹ بینک کے غیرملکی زرمبادلہ کے ذخائر 1.9 ارب ڈالر اضافے سے 12 ارب ڈالر ہو گئے

789

کراچی: سٹیٹ بینک آف پاکستان نے کہا ہے کہ اس کے پاس موجود غیرملکی زرِمبادلہ کے ذخائر 24 اپریل 2020ء کو ختم ہونے والے کاروباری ہفتے تک 1181 ملین ڈالر سے بڑھ کر 12070.3 ملین ڈالر ہو گئے ہیں۔

گزشتہ ہفتے زرمبادلہ کے ذخائر10 ہزار 889.2 ملین ڈالر ریکارڈ کیے گئے تھے، ذخائر میں اضافہ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی جانب سے پاکستان کو 1.39 ارب ڈالر امداد وصول ہونے کے بعد ہوا ہے۔

24 اپریل 2020ء کو ختم ہونے والے کاروباری ہفتے تک مرکزی بینک نے آئی ایم ایف کی جانب سے ریپڈ فنانسنگ انسٹرومنٹ (Rapid Financing Instrument) کے تحت کورونا وائرس کے معاشی بحران سے نمٹنے کے لیے 1.39 ارب ڈالر وصول کیے تھے۔

بینک دولت نے اس سے قبل اعلان کیا تھا کہ 24 اپریل تک آئی ایم ایف کے فنڈز مرکزی بینک کے ہفتہ وار ذخائر کے اعدادوشمار کا حصہ ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیے:

غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر ایک ہفتے میں 166 ملین ڈالر اضافے سے 12.8 ارب ڈالر ہوگئے: سٹیٹ بینک

آئی ایم ایف کا ہنگامی قرض پاکستان کے مالیاتی خطرات کو کم کرے گا: موڈیز

معاشی بحران کے باعث آدھی دنیا نے بیل آؤٹ پیکج مانگ لیا: آئی ایم ایف

تاہم سٹیٹ بینک نے 234 ملین ڈالر کے حکومتی بیرونی قرضوں کی ادائیگی کی تھی، کمرشل بینکوں کی جانب سے مجموعی غیرملکی ذخائر کی مالیت 6411.1 ملین ڈالر سے کچھ کم ہو کر 6392.7 ملین ڈالر ہو گئی ہے۔

مرکزی بینک کے مطابق ملک میں مجموعی لیکویڈ غیرملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں گزشتہ ہفتے 17300.3 ملین ڈالر سے بڑھ کر زیرِجائزہ ہفتے کے دوران 18463 ملین ڈالر ہو گئی تھی۔

بینک دولت کے ذخائر 10 اپریل 2020 کے کاروباری ہفتے کے دوران عارضی طور پر 252 ملین ڈالر اضافے سے 10974.6 ملین ڈالر ہو گئے تھے، 13 مارچ 2020 کے بعد ان ذخائر میں پہلی بار اضافہ ہوا تھا۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here