کورونا، ایس ای سی پی کی موٹر انشورنس کوریج ایک ماہ کے لیے بلا معاوضہ بڑھانے کی ہدایت

لاک ڈاؤن کے باعث گاڑیوں کا استعمال کم ہونے سے شرح کلیم میں کمی، ایس ای سی پی کی انشورنس کمپنیوں کو فائدہ پالیسی ہولڈرز کو منتقل کرنے کی ہدایت

756

کراچی : کورونا کے باعث سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے گاڑیوں کی انشورنس سروس فراہم کرنے والی کمپنیوں کو ہدایت کی ہے کہ پالیسی ہولڈرز کی انشورنس کوریج ایک ماہ کے لیے بلا معاوضہ بڑھائی جائے۔

یہ ہدایت کورونا لاک ڈاؤن کی وجہ سے اندرون و بیرون شہرآمد و رفت کے لیے گاڑیوں کا استعمال کم ہونے کے باعث  پالیسی ہولڈرز کی جانب سے کم کلیم داخل کرنے کے باعث کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیے:

دنیا بھر میں 160 ارب ڈالر بیمہ مالیت کے طیارے گرائونڈ، انشورنس کمپنیوں کو تحفظات

16 ٹرینیں نجی شعبے کے حوالے، پاکستان ریلوے کا منصوبہ حتمی مرحلے میں داخل

بنک فنانسگ: کے پی میں ہنڈا اور زیمکو کی موٹر بائیکس کی فروخت بڑھ گئی

اس حوالے سے ایس ای سی پی کی پریس ریلیز میں انشورنس کمپنیوں سےکہا گیا ہے کہ کلیم کی کم شرح کی وجہ سے حاصل ہونے والا فائدہ پالیسی ہولڈرز کو بھی منتقل کیا جائے۔

سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کا کہنا ہے کہ خیر سگالی کے اس اقدام سے لوگوں کا انشورنس سیکٹر پر اعتماد بڑھے گا۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here