ڈاکٹر رفعت حسن این ٹی ڈی سی کے مینجنگ ڈائریکٹر مقرر

652

لاہور: وزارتِ توانائی (پاور ڈویژن) نے ڈاکٹر خواجہ رفعت حسن کو نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی (این ٹی ڈی سی) کا مینجنگ ڈائریکٹر مقرر کر دیا ہے۔

پاور ڈویژن جوائنٹ سیکرٹری ظفر عباس کے این ٹی ڈی سی کے مینجنگ ڈائریکٹر کے عہدے سے استعفے کے بعد ڈاکٹر رفعت نے عہدے کا چارج سنبھالا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: وزیر توانائی عمر ایوب کا آئی پی پیز سے بجلی کے ٹیرف میں کمی کا مطالبہ

ترجمان این ٹی ڈی سی کے مطابق ڈاکٹر رفعت حسن نے پی ایچ ڈی اور ایم ایس سی الیکٹریکل انجینئرنگ یونیورسٹی آف نیو ساؤتھ ویلز، سڈنی سے کر رکھی ہے اور بی ایس سی الیکٹریکل انجینئرنگ یو ای ٹی لاہور سے کی تھی۔

اس کے علاوہ ڈاکٹر حسن نے نمل یونیورسٹی اسلام آباد سے ہیومین ریسورس مینجمنٹ میں ماسٹر ڈگری بھی حاصل کی تھی۔

ڈاکٹر رفعت حسن توانائی کے شعبے میں 27 سالہ تجربہ رکھتے ہیں۔ وہ این ٹی ڈی سی میں بطور جنرل مینجر پاور سسٹم پلاننگ، جنرل مینجر ڈیزائن اینڈ انجینئرنگ، جی ایم پرفارمنس اسیسمنٹ، جی ایم اسیٹ مینجمنٹ اور جی ایم پروجیکٹ ڈلیوری اپنی خدمات سرانجام دے چکے ہیں۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here