کراچی: فلپ مورس (پاکستان) لمیٹڈ نے ساہیوال میں دوبارہ سے اپنے فیکٹری آپریشنز بحال کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
فلپ مورس (پاکستان) لمیٹڈ نے پاکستان سٹاک ایکسچینج کو ایک نوٹی فکیشن کے ذریعے بتایا کہ کمپنی کی جانب سے صوبائی حکومت کی ہدایات کے مطابق ایس او پیز پر عملدرآمد کیا جا رہا ہے، کمپنی نے کہا کہ وہ اپنے ملازمین کی حفاظت کے لیے تمام ضروری اقدامات کو یقینی بنا رہے ہیں۔