عوام کیلئے بڑا ریلیف، پٹرول 15 روپے، ڈیزل 27 روپے سستا

پٹرول 15 روپے کمی کے بعد 81 روپے58 پیسے، ہائی سپیڈ ڈیزل 27 روپے کمی کے بعد 80 روپے 10 پیسے، مٹی کا تیل 30 روپے کمی کے بعد 47 روپے 44 پیسے پر آگیا

970

اسلام آبد: وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 15 سے 30 روپے فی لٹر تک کمی کردی جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 15 روپے کمی کے بعد 81 روپے 58 پیسے فی لٹر ہوگئی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت 27 روپے15 پیسے کمی کے بعد 80 روپے 10پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔ مٹی کے تیل کی قیمت میں سب سے زیادہ 30.01 روپے کمی کی گئی ہے جس کے بعد مٹی کے تیل کی فی لیٹر قیمت 77.45 سے کم ہوکر 47.44 روپے ہوگئی۔

لائٹ ڈیزل کی قیمت میں بھی 15 روپے کمی کی گئی ہے جس کے بعد نئی قیمت 47.51 روپے مقرر کر دی گئی۔

امریکی تیل کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ

ریفائنریز کو خام تیل درآمد کی اجازت، فیصلہ عالمی سطح پر قیمتیں گرنے کے باعث ہوا

شیل کا 1940 کے بعد تیل کی طلب میں کمی کے باعث ڈیویڈنڈ میں کٹوتی کا اعلان

دوسری جانب ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ پٹرول کے مقابلے میں سی این جی کا فائدہ ختم ہوگیا۔ اب سندھ میں فی لٹر پٹرول سی این جی سے 42 روپے سستا ہوگیا ہے۔

سی این جی ایسو سی ایشن کا کہنا ہے کہ پٹرول کے مقابلے سی این جی پر 30 فیصد اضافی سفر کا فائدہ بھی ختم ہوگیا۔ کل سے عملاً سی این جی اسٹیشنز بند ہوجائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کراچی میں بس مالکان نے ڈیزل انجن سی این جی کروائے تھے، اب انجن دوبارہ سی این جی سے ڈیزل پر منتقلی میں وقت اور بھاری سرمایا لگے گا۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here