کورونا وائرس: ایک دن میں 26 اموات، کیسز کی تعداد 14 ہزار 885 ہو گئی

ایف بی آر ریجنل ٹیکس آفس کوئٹہ کے 14 ملازمین کا کورونا ٹیسٹ مثبت، رکن سندھ اسمبلی کے 8 اہلخانہ میں وائرس کی تصدیق  

603

لاہور: پاکستان میں کورونا وائرس سے گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 26 افراد جان کی بازی ہار گئے جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 327 ہو گئی ہے جبکہ مزید کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد 14 ہزار 885 ہو گئی، وائرس کا شکار ہونے والے 3425 افراد صحت یاب ہو کر گھروں کو لوٹ چکے ہیں جبکہ 11 ہزار 133 افراد مختلف ہسپتالوں میں زیرعلاج ہیں۔

کورونا وائرس کے اعدادوشمار کیلئے بنائے گئے سرکاری پورٹل کے مطابق ملک بھر میں 327 اموات میں سے خیبرپختونخوا میں سب سے زیادہ 114، سندھ میں 92، پنجاب میں 100، بلوچستان میں 14، گلگت بلتستان میں تین اور وفاقی دارالحکومت اسلام آباد چار ہلاکتیں ہوچکی ہیں۔

کورونا وائرس کے علاج کے لیے ادویات کی منظوری

ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ) نے ملک میں کورونا وائرس کے علاج کے لیے ادویات کی منظوری دے دی۔

سی ای او ڈریپ عاصم رؤف کے مطابق کونویلسینٹ پلازمہ کے استعمال سے کورونا کے مرض کے علاج کی منظوری دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیے: 

گرمی سے کورونا وائرس کے ختم ہونے کی بات میں کتنی سچائی ہے؟

موڈیز نے معیشت سکڑنے سے پاکستان میں کساد بازاری کا خدشہ ظاہر کردیا

کورونا وائرس، لاک ڈائون سے پاکستان میں کساد بازاری کا خدشہ

کورونا کے باعث بقا کی جنگ لڑتی کاٹن جننگ انڈسٹری نے حکومت سے مدد مانگ لی

ایشیائی ترقیاتی بینک کورونا سے ہونے والے معاشی نقصانات سے نمٹنے کیلئے پاکستان کو ایک ارب 70 کروڑ ڈالر دے گا

ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کے سی ای او کا کہنا ہے کہ ڈاؤ یونیورسٹی اور آغا خان کراچی کی تحقیقات پرکونویلسینٹ پلازمہ کے استعمال کی منظوری دی گئی ہے۔

عاصم رؤف کے مطابق لاہور کے تین سرکاری اسپتالوں میں کلوروکوائن اور ہائیڈروایکسی کلوروکوائن سے علاج کی منظوری بھی دی گئی ہے، پنجاب حکومت کی معاونت سے ڈاکٹر عمار سرورکی سفارش پر ان ادویات سے علاج کی منظوری دی ہے۔

رکن سندھ اسمبلی کے 8 اہلخانہ میں وائرس کی تصدیق  

رکن سندھ اسمبلی عبدالرشید کے اہل خانہ کے 8 افراد میں بھی کوروناوائرس کی تشخیص ہوگئی جبکہ اہل خانہ کے مزید 21 افراد کے کورونا ٹیسٹ کی رپورٹس منفی آئی ہیں۔

عبدالرشید نے خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ان کی والدہ، بہن، اہلیہ اور بچوں کے ٹیسٹ مثبت آئے جبکہ خاندان کے 21 افراد کے ٹیسٹ منفی آئے ہیں اورہ وہ صحت یاب ہیں۔

ایف بی آر کے 14 ملازمین کورونا کا شکار

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایف بی آر حکام کا کہنا ہے کہ ریجنل ٹیکس آفس کوئٹہ کے 14 ملازمین کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے جس کے بعد آر ٹی او کوئٹہ فوری بند کردیا گیا۔

ایف بی آر حکام کے مطابق ریجنل ٹیکس آفس کوئٹہ میں جراثیم کش اسپرے کیا جائے گا، کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے ہنگامی فیصلے کیے گئے ہیں۔

ایف بی آر حکام کا کہنا ہے کہ کراچی میں لارج ٹیکس یونٹ میں افسران اور ملازمین کے کورونا ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کیا ہے، رپورٹ آنے تک لارج ٹیکس یونٹ میں کسی کو آنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

واضح رہے کہ 14 اپریل کو ایف بی آر نے کرونا وائرس پھیلنے کے خدشے کے پیش نظر دفاتر میں کاغذی کارروائی کو روکنے کا فیصلہ کیا تھا۔

انتقال کے بعد کورونا رپورٹ منفی آگئی

ڈاکٹروں نے جس مریض کو کورونا وائرس زدہ قرار دے کر اس کو ہاتھ لگانے سے منع کردیا تھا اس کے انتقال  کے بعد ٹیسٹ رپورٹ منفی آگئی۔

خیرپور کے مقامی اسپتال میں تین دن پہلے انتقال کرنے والے شخص کی کورونا ٹیسٹ رپورٹ منفی آگئی، مرحوم کو ڈاکٹر کورونا کا مریض کہہ کر ہسپتال سے بھاگ گئے تھے۔

ذرائع کے مطابق تین روز قبل شکیل نامی مریض کو طبیعت خراب ہونے پر خیرپور کے مقامی اسپتال لایا گیا، مریض میں نزلہ و بخار جیسی علامات تھیں جنہیں دیکھ کر ڈاکٹرز نے اسے علاج کرنے سے منع کردیا اور مریض کو چھوڑ کر چلے گئے تھے۔

عالمی صورت حال

کووِڈ 19 کی عالمگیر وبا نے 31 لاکھ 38 ہزار سے زائد انسانوں کو لپیٹ میں لے لیا ہے، وائرس میں مبتلا ہو کر اب تک 2 لاکھ 17 ہزار 985 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ دنیا بھر میں اب تک 9 لاکھ 55 ہزار سے زائد افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔

امریکا سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں اموات کی شرح بہت زیادہ ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران امریکا میں 2400 اموات ہوئیں، جس سے امریکا میں کورونا ہلاکتوں کی تعداد 59,266 ہو گئی ہے، جب کہ 10 لاکھ 35 ہزار سے زائد افراد وائرس کا شکار ہو چکے ہیں۔

امریکا میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 30 ہزار کیسز سامنے آئے۔ کو وِڈ نائنٹین سے متاثر 1 لاکھ 42 ہزار مریض صحت یاب ہو چکے ہیں، تاہم اب بھی 15 ہزار سے زائد مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔ امریکا میں نیویارک شہر سب سے زیادہ متاثر ہوا جہاں 23,144 ہلاکتیں ہوئیں اور3 لاکھ 1 ہزار سے زائد لوگ متاثر ہوئے۔

یہ بھی پڑھیے: 

کورونا کا معاشی قہر، عالمی کاروباری برادری نے طویل کساد بازاری کی پیشگوئی کردی

عالمی تجارت میں 32 فیصد کمی متوقع، ترقی پذیر معیشتوں سے 100 ارب ڈالر کا انخلاء

عالمی معیشت کو چار کھرب ڈالر سے زائد کا نقصان ہو سکتا ہے: اے ڈی بی

کورونا وائرس ، کساد بازاری سے ایشیاء میں ایک کروڑسے زائد لوگ خط غربت سے نیچے چلے جائیں گے: رپورٹ

یورپی ملک اٹلی دوسرا ملک ہے جہاں وائرس سے بے پناہ ہلاکتیں ہوئیں، اب تک یہ وائرس اٹلی میں 27,359 انسانوں کی جانیں لے چکا ہے، اور 2 لاکھ 1 ہزار سے زائد لوگ وائرس سے متاثر ہوئے، جن میں سے 69 ہزار مریض صحت یاب ہوئے، اور 2 ہزار کے قریب مریضوں کی حالت اب بھی تشویش ناک ہے۔

سپین اور فرانس بھی شدید متاثرہ ممالک میں سر فہرست ہیں، اسپین میں ہلاکتیں 23,822 ہو چکی ہیں اور مجموعی کیسز کی تعداد 2 لاکھ 32 ہزار سے زائد ہو گئی ہیں۔ فرانس میں 23,660 افراد وائرس کا شکار ہو کر مرچکے ہیں جب کہ کیسز کی تعداد 1 لاکھ 66 ہزار ہو چکی ہے۔

برطانیہ بھی شدید متاثرہ ممالک میں سے ایک ہے، جہاں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 686 مریض مر چکے ہیں، اور وائرس اب تک 21,678 افراد کی جانیں لے چکا ہے، متاثرہ افراد کی تعداد بھی 1 لاکھ 61 ہزار سے بڑھ گئی ہے، برطانیہ نے تاحال صحت یاب ہونے والے مریضوں کا ڈیٹا جاری نہیں کیا ہے، تاہم بتایا جا رہا ہے کہ برطانیہ میں کرونا کے مریضوں کی صحت یابی کا گراف نہایت کم ہے۔

بیلجیئم میں 7,331 مریض، جرمنی میں وائرس سے 6,314 مریض، ایران میں 5,877 مریض، برازیل میں 5,083، چین میں 4,633 (گزشتہ 2 دنوں میں کوئی ہلاکت نہیں)، نیدرلینڈز میں 4,566 افراد، ترکی میں 2,992، کینیڈا میں 2,859، سوئیڈن میں 2,355، سوئٹزرلینڈ میں 1,699، میکسیکو میں 1,569، آئرلینڈ میں 1,159، اور انڈیا میں 1,008، پرتگال میں 948، روس میں 867 کرونا مریض ہلاک ہو چکے ہیں۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here